مرکزی درسگاہ دارلعلوم امام احمد رضا بندیشر پور اسکا بازار سدھارتھ نگر میں ماہ ربیع النور کا چاند نظر آتے ہی ادارہ کے تمام اساتذہ اور بندیشر پور کے تمام مسلمان دارالعلوم کے صحن میں یکجا ہو کر بارگاہ رسالت مآب میں گلہاۓ عقیدت پیش کیئے۔ دارالعلوم کے دو طالب علم متعلم قاری محمد کلیم رضا اور حافظ محمد شعیب رضا نے سامعین و حاضرین کو صبح طیبہ میں ہوئی بٹتا ہے باڑا نور کا،سب سے اولی و اعلیٰ ہمارا نبی، کعبے کے بدرالدجی تم پہ کروڑوں درود،مصطفی جان رحمت پہ لاکھوں سلام کو پڑھوایا موجودین عشق و مستی میں سرشار ہو کر پڑھتےرہے اس کے بعد نعرۂ تکبیر ورسالت کی صداؤں میں دارالعلوم کے بالائی منزل پر پرچم کشائی کی گئی ادارہ کے پرنسپل مشہور زمانہ خطیب حضرت علامہ و مولانا صاحب علی چترویدی کی دعاؤں پر محفل کا اختتام ہوا اس موقع حافظ شاہ عالم رضوی،قاری خان محمد فیضی،مولانا الطاف رضا نیپالی، مولانا نور محمد فیضی، کے علاوہ مولانا سراج الدین علیمی، حافظ حفیظ اللہ،ناظم اعلیٰ شمیم احمد نوری، جناب عبدالرزاق صاحب اور محمد کلیم صاحب وغیرہ بھی موجود رہے۔ اس کے ساتھ ہی بندیشرپور سے متصل موضع ڈومن گڑھ و نوڈہوا میں بھی پہنچ کر دارالعلوم کے طلبہ نے گاؤں کے لوگوں کو یکجا کر صلوٰۃ و سلام پیش کرتے ہوئے ماہ نور کا استقبال کیا۔
متعلقہ مضامین
حضرت مولانا محمد صفی اللہ شمیم القادری علیہ الرحمہ کاسالانہ فاتحہ اختتام پزیر
گولہورا تھانہ سدھارتھ نگر ٧ ربیع الاول ١٤٤٤ھ مطابق ٤ اکتوبر ٢٠٢٢ء بروز منگل بعد نماز ظہر کاشانہ مولانا مسعود الحق رحمانی ابن علامہ شمیم القادری علیہ الرحمہ پر جشن عید میلادالنبی کا اہتمام کیاگیا دارالعلوم امام احمد رضا بندیشر پور کے موقر استاذ حضرت حافظ وقاری مولانا خان محمد قادری فیضی نے قرآن پاک […]
جامعہ عائشہ کے صحن میں 26 جنوری منایا گیا
ہریا/سدھارتھ نگر: ہماری آواز(علم الہدیٰ رضوی) 26 جنوری جامعہ عائشہ فیض العلوم للبنات ہریا پوسٹ مروٹیا بازار سدھارتھ نگر میں شوشل ڈسٹنسنگ کا پالن کرتے ہوئے جامعہ عائشہ للبنات کے کارکنان حضرات نے بلکل بہترین اور اچھے انداز میں 26 جنوری کی مبارکبادی پیش کی اور خوب ذوق و شوق کےساتھ منایا جامعہ عائشہ فیض […]
دارالعلوم امام احمد رضا بندیشرپور میں عرس خواجہ غریب نواز کی رعنائیاں
سدھارتھ نگر: 19فروری، ہماری آواز (نامہ نگار)پوری دنیا میں آج خواجہ خواجگاں راجۂ ہندوستان خواجہ غریب نواز الشاہ معین الدین حسن سنجری چشتی اجمیری علیہ الرحمۃ والرضوان کے عرس سراپا قدس کی دھوم مچی ہوئی، ہر جگہ آج خواجہ کے نام کی محفلیں سجائی اور رچائی جارہی ہیں، اور سب فیضان چشت سے مالا مال […]