بہار

سماجی و فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بگاڑنے میں مصروف ہے بی۔جے۔پی۔: منجو دیوی

  • بیان بازی, جملہ سازی کے علاوہ دیش میں کچھ نہیں ہورہا ہے, پورے ضلع میں نکالا گیا بیداری ریلی

موتی ہاری: 27 ستمبر (عاقب چشتی)
جنتا دل یو نے بیداری جلوس کا آغاز گاندھی چوک موتیہاری سے ضلع صدر منجو دیوی کی قیادت میں کیا، گاندھی چوک سے نگر بھون تک یہ ریلی نگر پولیس اسٹیشن سے ہوتی ہوئی سردار پٹیل چوک پہنچ کر ضلع پریشد کے دفتر سے آگے نکل کر جلسہ میں تبدیل ہوگئی۔ اس موقع سے ضلع صدر شریمتی منجو دیوی نے کہا کہ بی جے پی کے لیڈران ہمارے لیڈر کے خلاف بے لگام بیانات دے رہے ہیں جو کہ بے بنیاد ہے، ہمارے لیڈر کبھی جھوٹ نہیں بولتے، جو کہتے ہیں وہی کرتے ہیں۔ ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی جی ہمیشہ جھوٹ بولنے کا کام کرتے ہیں- ملک کے عوام سے کیے گئے وعدوں میں سے ایک بھی وعدہ وفا نہیں کیا اور نہ ہی کوئی کام کیا، بیان بازی، جملہ سازی کے علاوہ ان کو کوئی کام نہیں ہے- اس لیے میں آپ سب سے اور عوام الناس سے اپیل کرتی ہوں کہ بی جے پی سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے اور اپنے لیڈر نتیش کمار پر بھروسہ کرنے کی ضرورت ہے- دوسری جانب کیسریا میں بھی جے ڈی یو کی جانب سے مقامی ایم ایل اے شالنی مشرا اور جے ڈی یو بلاک صدر محمد اسحاق آزاد کی قیادت میں ہوشیاری اور بیداری مارچ نکالا گیا، جلوس پارٹی دفتر سے نکالا گیا اور بازار کے مختلف چوک چوراہوں سے ہوتے ہوئے مقامی بلاک احاطہ میں پہنچا – جہاں ہندوستانی آئین کے معمار ڈاکٹر بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمے پر گلپوشی کی گئی -مقامی ایم ایل اے شالنی مشرا نے حلف لیا کہ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں بہار سے بی جے پی کو اکھاڑ پھینکنا ہے۔ بی جے پی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی سماجی ہم آہنگی کو خراب کر رہی ہے۔ اس سازش کو بے نقاب کرنے کے لیے اس بیداری مارچ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ بہار میں مہاگٹھ بندھن حکومت بننے کے بعد بی جے پی پورے ملک میں الگ تھلگ ہو گئی ہے۔ ملک کے ہردلعزیز لیڈر بہار کے معزز وزیر اعلیٰ عزت مآب نتیش کمار کی اپوزیشن اتحاد کی کوششوں کی وجہ سے 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کا مکمل صفایا ہونا یقینی ہے۔ بی جے پی ملک میں سماجی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو خراب کرنے کے ساتھ ساتھ آئینی اداروں کو تباہ کرنے اور مختلف تحقیقاتی ایجنسیوں کا غلط استعمال کرنے میں لگی ہوئی ہے-مہنگائی آسمان چھورہی ہے- بےروزگاری کی وجہ سے ملک کے نوجونوں کا مستقبل تاریک ہوتا جارہا ہے اور اس جانب مرکزی حکومت کی کوئی توجہ نہیں ہے بلکہ دیش کے مکھیا من کی بات کرنے میں مصروف ہیں جو نہایت افسوسناک ہے۔
اس موقع سے ضلع انچارج پردیپ سنگھ، سابق وزیر شیام بہاری پرساد، سابق ایم ایل اے محمد عبید اللہ, سابق ایم ایل اے محترمہ رضیہ خاتون, مینا دیویدی, ستیش کمار, ریاستی جنرل سکریٹری دیپک پٹیل, ریاستی سکریٹری راج کشور ٹھاکر, دنیش پرساد, ضلعی ترجمان کنول کمار, ریاستی سکریٹری امریندر سنگھ, ضلع خواتین سیل صدر ڈاکٹر کمکم سنہا, برجیش شریواستو, یوگیندر بیٹھا, نول کشور پرساد, محمد تمنا, ڈاکٹر خورشید عزیز, رنجن بھارتی, برجیش شریواستو, دیویندر سہنی, منتوش سہنی, سردار منجیت سنگھ, امرناتھ پرساد, ڈاکٹر دیپک کشواہا, اپیندر پرساد, شمبھو منڈل,کیسریا اسمبلی حلقہ کے رکن سازی انچارج متھلیش سنگھ، بھوشن ٹھاکر، خواتین ضلعی صدر شوبھا سنگھ، پسماندہ سیل کے ریاستی جنرل سکریٹری اجیت سہنی، ضلع جنرل سکریٹری سنجے کشور تیواری، جے ڈی یو کے سینئر لیڈر امجد علی خان عرف گڈو خان، دیویانش شیکھر، سروج ساہنی، سداما پٹیل، عبید اللہ خان، امود سنگھ، پنٹو کمار وغیرہ موجود تھے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے