دہلی

عوامی ایکتا ویلفیئر ایسوسی ایشن اور یونائیٹڈ ادریسی فرنٹ کے زیر اہتمام موجپور میں ”ویر عبد الحمید“ کی یاد میں شاندار پروگرام کا انعقاد

  • سماجی خدمت میں پیش پیش رہنے والے افراد سمیت اپنے قلم سے بیدار کرنے والے صحافیوں کو اعزاز سے نوازا گیا۔

نئی دہلی (محمد طیب رضا)
عوامی ایکتا ویلفیئر ایسوسی ایشن اور یونائیٹڈ ادریسی فرنٹ دہلی کے زیر اہتمام پرم ویر چکر وجیتا ”ویر عبدالحمید“ کی یاد میں پروگرام کا شاندار انعقاد موجپور وجے محلہ میں کیا گیا۔پروگرام کی صدارت معروف ڈاکٹرحکیم سید احمد خاں نے کی اور مہمان خصوصی کے طور پر دہلی عرس کمیٹی کے چیئر مین ایف آئی اسماعیلی، سابق کونسلر ریشمہ ندیم، مہمان ذی وقار کی حیثیت سے تحسین علی اساروی و ڈاکٹر ارشد غیاث نے شرکت کی۔ جبکہ نظامت کے فرائض حکیم عطا الرحمن اجملی نے بخوبی انجام دئے۔پروگرام کا آغاز ڈاکٹر سید مولانا یاسر علی کی تلاوت قرآن کریم اور قاری امتیاز شاہی کی نعت پاک سے ہوا۔سبھی مہمانان کا صمیم قلب سے حافظ کامل قریشی، حاجی شمیم احمد، محمد تسلیم راجا نے استقبال کیا۔ پروگرام کے درمیان میں ڈاکٹر بدر الاسلام نے یوگا کے فوائد بھی بتائے۔ اس موقع پر ویر”عبد الحمید“ کی شخصیت پر روشنی ڈالتے ہوئے آپ لیڈر ندیم احمد نے کہا کہ اگر زندگی میں کامیاب ہوناہو تو ہمیں تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنے آپ کو جسمانی، ذہنی اور اقتصادی طور پر مضبوط بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم ایسے ویر کو یاد کر رہے ہیں جس نے اپنی صلاحیت سے پاکستان کے ٹینکوں کو تباہ کرنے کا کام کیا اور پاکستان کو منہ کی کھانی پڑی۔ انہوں نے کہاکہ آج ہمیں متحد ہوکر نئی نسل کی آبیاری کرنے کی اشدضرورت ہے چونکہ کسی بھی قوم کا قیمتی سرمایہ اس کے نوجوان ہوتے ہیں۔رئیس ادریسی نے کہا کہ ہمیں اپنے اسلاف سے سیکھنے کی ضرورت ہے کہ انہوں نے ایسے وقت میں بڑے بڑے کارنامے انجام دئے جب ٹیکنالوجی اتنی ایڈوانس نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے با شعور افراد موجود ہیں میر ی گذارش ہے کہ اپنے پڑوس میں ایسے سینٹر قائم کریں جو نوجوانوں میں اسکیل ڈولپمنٹ کرنے کا کام کریں۔ ڈاکٹر سید احمد خاں اور حکیم عطا الرحمن اجملی نے مشترکہ طور پر کہا کہ آج ملک بھر میں آزادی کا امرت مہوتسو تزک و احتشام سے منایا جارہا ہے اسی کے پیش نظر عوامی ایکتا ویلفیئر ایسوسییشن اور یونائیٹڈ ادریسی فرنٹ دہلی نے مجاہد ین آزادی اور ملک کی خاطر اپنے جانوں کا نظرانہ پیش کرنے والے ویروں کی یاد میں یہ پروگرام منعقد کیا ہے جس میں سماجی خدمت میں پیش پیش رہنے والے افراد اوراپنے قلم اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعہ بیداری پیدا کرنے والے صحافیوں کو اعزاز سے نوازا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے صحافیوں سے مجاہدین آزادی پر مضمون لکھنے پیش کش کی ہے جس کو انہوں نے تسلیم کر لیا ہے اور جب یہ مضمون ہمارے پاس آجائیں گے تو ایک میگزین شائع کی جائے گی۔اس موقع پر فرحان یحییٰ، (ہندوستان لایؤ، مولانا ابوالکلام آزاد ایوارڈ) قاسم شمسی(روزنامہ انقلاب، مولانا حسرت موہانی ایوارڈ) طیب رضا (روزنامہ صحافت،جنرل بخت خاں ایوارڈ) صادق شیروانی (روزنامہ ہمارا سماج، اشفاق اللہ خاں ایوارڈ) محمدتسلیم (روزنامہ سیاسی تقدیر،ٹیپو سلطان ایوارڈ) حنا ناز (روزنامہ اخبار مشرق، مولوی محمد باقر ایوارڈ) محمد گلزار(سوشل میڈیا، عبد الغفار خان ایوارڈ)حاجی سلیم (سماجی کارکن، ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام ایوارڈ) ندیم احمد (آپ لیڈر، ویر عبدالحمید ایوارڈ) سید ریاض الحسن (مولانا شوکت علی ایوارڈ)حکیم سید احمد خاں (حکیم اجمل خاں ایوارڈ) حافظ وسیم احمد (محمد خلیق ٹونکی ایوارڈ) رئیس ادریسی(پنڈت جواہر لعل نہرو ایوارڈ)نوشاد عثمانی، اسٹار نیوز(بابائے قوم مہاتما گاندھی ایوارڈ) حکیم مرتضی دہلوی (مولانا محمد علی جوہر ایوارڈ)محمد اسلم (سماجی کارکن،اشفاق اللہ خاں ایوارڈ)محمد عمران(سماجی کارکن، ڈاکٹر ذاکر حسین ایوارڈ) راکیش چاؤلہ (چند ر شیکھر آزاد ایوارڈ) ڈاکٹر بدر الا سلام کیرانوی (یوگا) حکیم عبد الحمید ایوارڈ)کے نام قابل ذکر ہیں۔پروگرام کا اختتام ندیم احمد کے اظہار تشکر سے ہوا۔payam

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے