انتقال و تعزیت بستی

عرس اعلیٰ حضرت سے واپس لوٹتے ہوا تھا مولانا صوفی عبداللطیف نوری کا انتقال، اب نماز جنازہ کا ہوا اعلان

  • انتہائی افسوسناک خبر اہل سنت کا ایک اور عظیم ستارہ غروب ہوگیا

بستی: 24 ستمبر
جامعہ امام احمد رضا بستی یو۔پی۔ کے بانی اور خانقاہ رضویہ بھیونڈی کے مسند نشیں پیرطریقت رہبر راہ شریعت خلیفہ حضور مفتی اعظم حضور مفکر ملت حضرت علامہ مولانا الحاج الشاہ صوفی محمد عبداللطیف نوری صاحب قبلہ (علیہ الرحمہ) کے ساتھ اس وقت بڑا حادثہ پیش آگیا جب آپ عرس اعلی حضرت سے واپسی پر بستی اسٹیشن پر حضرت کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی، اس وقت کچھ مریدین و متوسلین اور محبین ساتھ میں تھے وہ حضرت کو لے کر ہاسپٹل جارہے تھے کہ راستے میں ہی حضرت نے داعی اجل کو لبیک کہہ دیا۔
انا للہ وانا الیہ راجعون

یہ جانکاری بذریعہ سوشل میڈیا مولانا محمد رکن الدین نظامی امام مسجد مفتی اعظم وخانقاہ رضویہ نوریہ بھیونڈی نے دی۔

نماز جنازہ ہوگی کل

کل بروز اتوار 25 ستمبر 2022 صبح 10 بجے ان شاءاللہ تعالیٰ حضرت علامہ صوفی عبد اللطیف صاحب قبلہ علیہ الرحمہ خلیفہ حضور مفتی اعظم ہند کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی بمقام حسن پور پگھرابازار ضلع بستی یو پی ۔ لہذا تمام مریدین و معتقدین آور متوسلین تمام اہل سنت و الجماعت عوام وخواص سے گزارش ہے کہ وقت کی پابندی کے ساتھ شرکت فرمائیں۔

فون نمبر۔ 9673427686 ۔ 9096590530

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے