رام سنہی گھاٹ،بارہ بنکی (ابوشحمہ انصاری)پیشگی معلومات کے مطابق 23 ستمبر 2022 کو شری رام سیوا سمیتی ٹیم کے عہدیداروں اور کارکنوں نے تحصیل کیمپس رام سنہی گھاٹ پر مختلف مسائل کو لے کر دھرنا مظاہرہ شروع کیا تو ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے بلاک ڈیولپمنٹ آفیسربنی کوڈر کو ایک خط بھیجا ۔ جس میں ہدایت کی گئی کہ مذکورہ میمورنڈم کے مسائل کو 1 ہفتے کے اندر حل کروا کر آگاہ کیا جائے، اس یقین دہانی پر احتجاجی مظاہرہ ملتوی کرتے ہوئے تنظیم کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگر مقررہ مدت میں مسائل حل نہیں ہوتے تو پھر تحصیل احاطے رام سنیہی گھاٹ میں دھرنا دینے پر مجبور ہونگے، جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ محکمہ اور انتظامیہ کی ہوگی۔دھرنے کے دوران راشٹریہ صدر ڈی این ایس تیاگی،مایارام یادو،تیج بہادر،پریم یادو،رام پرسادقنوجیا، نرمل شکلا کے علاوہ عوام کثیر تعدادمیں موجود رہے۔
متعلقہ مضامین
سعادت گنج کے خوش اخلاق، انسان دوست اور شاعر رضوان انصاری کا انتقال
سعادت گنج،بارہ بنکی( ابوشحمہ انصاری ) کل مرکز مسجد میں مغرب کی نماز میں رضوان انصاری صاحب کے لئے دعائے صحت کی گئی اور صبح اٹھنے پر فجر سے پہلے خبر ملتی ہے کہ رضوان بھائی نے اس دنیا کو خیرباد کہہ دیا ہے( اناللہ وانا الیہ راجعون )محمدرضوان انصاری(رنگ والے) کی ناگہانی موت کی […]
آل انڈیا جماعت سلمانی اجلاس میں تنظیم کو مضبوط بنانے پر ہوا تبادلہ خیال
بارہ بنکی۔(ابوشحمہ انصاری)آل انڈیا جماعت سلمانی کا ایک اہم اجلاس ضلع انچارج شکیل سلمانی کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس کا انعقاد رفیق سلمانی نے کیا۔اس پروگرام کے مہمان خصوصی آل انڈیا جماعت سلمانی کے قومی تنظیمی وزیر ویس سلمانی نے کہا کہ میٹنگ کا بنیادی مقصد تنظیم کو مضبوط کرنا، ضلع کے تمام اسمبلی بلاکس […]
یونین بینک آف انڈیا کی برانچ مسولی میں گولڈ لون کی سہولت شروع
مسولی،بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) یونین بینک آف انڈیا برانچ مسولی میں گولڈ لون کے آغاز سے اب دیہی علاقوں کے لوگوں کو گولڈ لون کے لیے دور دراز کے بینکوں میں نہیں جانا پڑے گا، بینک کم وقت میں صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔یونین بینک آف انڈیا برانچ مسولی کی منیجر […]

