بین الاقوامی سماجی گلیاروں سے

قلم کے ذریعے ظلم کیخلاف آواز اٹھانا بہترین جہاد ہے۔چیف اکرام الدین

  • چند ظالم سیاسی نمائندگان اور اعلی افسران نے پاکستان کی معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیا۔سربراہ جذبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپ آرگنائزیشن

جرمن(انٹرنیشنل ڈسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بین الاقوامی اعلی صحافتی تنظیم جذبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپ آرگنائزیشن کے سربراہ چیف اکرام الدین نے کہا کہ قلم کے ذریعے ظلم کیخلاف آواز اٹھانا بہترین جہاد ہے انہوں نے کہا کہ جہاد صرف ظالموں کے خلاف جنگ کا نام نہیں بلکہ جہاد ہر ظلم و زیادتی کیخلاف اواز اٹھانے کا نام ہے۔ اج کل ہر جگہ پر سیاسی نمائندگان اور مختلف اداروں کے اعلی افسران کی طرف سے غریب لوگوں کے ساتھ ظلم و زیادتی جاری ہے جو قابل افسوس ہے بہترین سیاست دان اور بہترین افسران وہ ہے جو غریب عوام کے مسائل و مشکلات کی نشاندہی کریں پھر اسکو سمجھے اور اسکے بہترین حل کیلئے مناسب اقدامات کرے اور انکو ریلیف اور تحفظ فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں کیونکہ ان غریب عوام کے مسائل کا حل انہی کے پاس ہے۔ بشرطی کہ انکو حل کرنے کی زمہ داری اٹھا لیں اور غریب عوام کو جو مسائل و مشکلات درپیش ہے وہ اسانی سے حل ہو سکے۔ ہر علاقے کے کونسلر اور ممبر کا فرض اور اہم ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے حلقے کے عوامی مسائل کو حل کرنے کی زمہ داری پر پورا اتریں اور عوامی مسائل کے حل کیلئے اسمبلیوں میں بھرپور اواز اٹھائیں تا کہ عوامی مسائل میں جو اضافہ ہو رہا ہے اسکا خاتمہ ہو سکے۔بین الاقوامی اعلی صحافتی تنظیم جذبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپ آرگنائزیشن کے سربراہ چیف اکرام الدین نے ایک بیان میں کہا کہ چند ظالم سیاسی نمائندگان اور اعلی افسران نے پاکستان کی معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے جو پاکستان اور پاکستانی عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی ہے اگر سیاستدان اور اعلی افسران اپنے ہی عوام کیلئے کچھ اچھا نہیں کر سکتے تو اپنے ہی عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی سے بھی اجتناب برتے سیاستدان اور اعلی افسران سے مطالبہ ہے کہ اللہ کے عذاب سے ڈرے اور عوام کے ساتھ جاری ظلم و زیادتی کا خاتمہ کرے اور عوام کی بہترین نمائندگی کرے تا کہ پاکستان ترقی کر سکے کیوں کہ ملک کی ترقی اور بربادی ان سیاستدانوں اور اعلی افسران کے ہاتھ میں ہے اور صحافی برادری سے بھی مطالبہ ہے کہ اپنے ضمیر کو چند پیسوں کیلئے مت بھیجے ہر ظلم و زیادتی کیخلاف قلم کے ذریعے آواز اٹھائیں کیونکہ قلم کے ذریعے جو مسائل حل ہوتے ہے وہ جنگ کے ذریعے نہیں ہوتے اور نہ ہی بڑے بڑے ایوانوں میں حل ہوتے ہے ائے ہم سب صحافی برادری ملکر ملک و قوم کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے متفق و متحد ہو کر کام کرے اور ایک بہترین صحافی ہونے کا ثبوت دیں۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے