بارہ بنکی تعلیمی گلیاروں سے

یونائیٹڈ ٹیچرز ایسوسی ایشن(یوٹا) نے وزیراعلیٰ کے نام ایک میمورنڈم ڈسٹرکٹ بیسک ایجوکیشن آفیسر کو دیا

بارہ بنکی:(ابوشحمہ انصاری)یونائیٹڈ ٹیچرز اسوسی ایشن،(یوٹا) نے ریاستی صدر راجندر سنگھ راٹھور کی ہدایت پر وزیر اعلیٰ کے نام ایک میمورنڈم پیش کیا، ڈسٹرکٹ بیسک ایجوکیشن آفیسر کو ہیڈ ماسٹر سطح کی تنخواہ دینے، انچارج پرنسپل کے طور پر کام کرنے والے اسسٹنٹ ٹیچروں کو دٸیے جانے، جلد از جلد ترقی دی جائے، اساتذہ کی تنخواہ سے کٹوتی کی گئی رقم، سود کی واپسی، الیکشن سے متعلق کام میں مصروف اساتذہ کو معاوضہ کی چھٹیوں کی منظوری سمیت دیگر کئی مطالبات کئے گئے۔
ریاستی صدر راجندر سنگھ راٹھور کی ہدایت اور ضلع صدر آشوتوش کمار، ضلع جنرل سکریٹری ستیندر بھاسکر، ضلع نائب صدر دھرمیندر ورما، ضلع خزانچی پورنیش سنگھ، ضلع تنظیمی وزیر دیپک مشرا وغیرہ کی قیادت میں عہدیداروں کے ساتھ سینکڑوں اساتذہ پہنچے۔ ڈسٹرکٹ بیسک ایجوکیشن آفیسر کے دفتر پہنچ کر اپنے مطالبات کا اظہار کیا۔ بی ایس اے سنتوش کمار دیو پانڈے کو میمورنڈم دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ضلع میں سینکڑوں اساتذہ اسسٹنٹ ٹیچر کے طور پر تعینات ہو کر ہیڈ ماسٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ انہیں ان کے کام کے مطابق تنخواہ نہیں مل رہی۔
ساتھ ہی ان کی پروموشن بھی پچھلے کئی سالوں سے نہیں ہو رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہیڈ ماسٹر کے طور پر کام کرنے والے اسسٹنٹ اساتذہ کو کام کے بدلے برابر تنخواہ نہیں مل رہی جس کی وجہ سے انہیں تقریباً 4000 روپے ماہانہ کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ تنظیم نے اپنے میمورنڈم میں خالی آسامیوں سے متعلق پروموشن، اساتذہ کی زیر التواء ادائیگی، معاوضہ کی چھٹی کا مسئلہ رکھا۔ بی ایس اے نے تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر جوائنٹ جنرل سکریٹری ساکب قدوائی، ضلع نائب صدر راکیش کول، ضلع آڈیٹر آشیش شکلا، موہت سنگھ، ابھے پرتاپ سنگھ، دیویندر کمار، بلاک صدر ہرکھ منوج چودھری، راجیو ورما، ششیراج جیسوال، دیویندر سنگھ، شاہ رخ مبین، بلاک صدر نندورا سشیل سینی، وشال یادو، انیل کمار، دیویندر نرنجن، سندیپ گوتم، سرویش دکشت، سچیدانند سنگھ، رام پال راوت، چھوٹے لال، سنگرام سنگھ، چندر پرکاش سنگھ اور سینکڑوں اساتذہ موجود رہے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے