سدھارتھ نگر

24 ستمبر کو عقیدت و احترام سے منایا جائے گا عرس حضور انجم العلماء، تیاریاں شروع

سدھارتھ نگر:
پیر طریقت نبیرہ شعیب الاولیاء صاحبزادہ وجانشین انجم العلماء خلیفہ مختار الاولیاء وحضور شیخ الاسلام حضرت مولانا الحاج محمد اشرف الجیلانی عرف شمیم انجم صاحب سجادہ نشین خانقاہ عثمانیہ یارعلویہ بگولہوا قاضی شہرت گڑھ ضلع سدھارتھ نگر کی سرپرستی ونگرانی میں ہونے والے مفسر قرآن استاذ الاساتذہ انجم العلماء حضرت علامہ الحاج محمد سید احمد انجم عثمانی علیہ الرحمہ خلیفہ حضور مظہر شعیب الاولیاء وحضور مفتی اعظم ہند وشیخ العلماء علیھماالرحمہ سابق پرنسپل مرکزی درسگاہ دارالعلوم فیض الرسول براؤں شریف کا اٹھارہواں عرس پاک مورخہ 24/ ستمبر 2022 برو زسنیچر منعقد ہوگا جسمیں کثیر تعداد میں علماء تلامذہ حضور انجم العلماء کی شرکت متوقع ہے خصوصی آ مد نبیرہ شعیب الاولیاء صاحبزادہ وجانشین مختار الاولیاء پیر بابو محمد مسعودرضا علوی چشتی قادری خانقاہ یارعلویہ براو ں شریف اور شہزادہ مخدوم سمناں آ ل رسول خطیب اعظم یورپ و ایشیاء حضرت علامہ الحاج سید محمد قاسم اشرف صاحب قبلہ اشرف الجیلانی کچھوچھہ مقدسہ کی ہوگی ان کے علاوہ مشاہیر خطباء وشعراء ارباب سیاست و صحافت شرکت فرمائیں گے جس کی تیاریاں چل رہی ہیں۔
مولانا مناظرحسین قادری رضوی ترجمان خانقاہ عثمانیہ یارعلویہ بھانڈوپ ممبئی و بگولہوا قاضی شہرت گڑھ ضلع سدھارتھ نگر یوپی نے بتایا کہ اس موقع پر عرس مخدومی کے پربہار موقع پر حضور شیخ الاسلام علامہ الحاج سید محمد مدنی میاں صاحب قبلہ سے پیر طریقت مولانا الحاج محمد اشرف الجیلانی عرف شمیم بھیا کو اشرفی سلسلہ سے خلافت ملنے پر مشائخ و علماء کرام کے ہاتھوں سے تاج پوشی کی جائے گی اس حسین موقعہ پر سبھی عاشقوں کو دعوت دی جارہی ہے عرس پاک میں تشریف لائیں اور اولیاء کرام کے فیضان سے بہرہ ور ہوں۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے