دہلی مذہبی گلیاروں سے

پیر سید احمد نظامی کے خوابوں کی تعبیر میری زندگی کا اہم مشن ہے: سید فرید احمد نظامی

  • درجنوں علما ومشائخ کے ہاتھوں پیر فرید احمد نظامی سید بخاری کی دستار بندی
  • پیر احمد نظامی سید بخاری کے فاتحہ چہلم میں علما ومشائخ کا مشائخ منزل میں جم غفیر

نئی دہلی: 18ستمبر، ہماری آواز
بین الاقوامی شہرت کی حامل درگاہ حیرت مھبوب الہی نظام الدین اولیا کے سجادہ نشین پیر حضرت احمد نظامی سید بخاری رحمۃ اللہ علیہ کے چالیسویں کا فاتحہ نہایت تزک واحتشام کے ساتھ مشائخ منزل میں منعقد کی گئی، جس میں ملک کے اکابرعلماومشا ئخ، ارباب سیاست وصحافت، اور شعراادبا، واساتذہ مدارس وا ئمہ مساجد نے بڑی تعدادمیں شرکت کیا اور مختلف طریقوں سے بارگاہ رسالت مأب اور پیر احمد نظامی سید بخاری کو خراج عقیدت پیش کیا۔
مولاناڈاکٹر حفیظ الرحمٰن مصباحی نے کہا کہ جامعہ حضرت نظام ا لدین ذاکر نگر نئی دہلی سے فروغ تعلیم کے لیے جماعتی سطح پر بلند ہونے والی پہلی اور موثر آوازرہی ہے مگر یہ کم لوگ جانتے ہیں کہ جامعہ ہذاکے بانی وامیر رئیس القلم علامہ ارشد القادری علیہ الرحمہ کی پہلی اور محفوظ پناگاہ ضامن المساجد ہی تھی،جہاں علامہ ارشدالقادری نے سالوں قیام فرمایااور اپنی تعلیمی تحریک کو عالمی سطح پر متعارف کروایا۔
مولانامحمد عمیر الیاسی صدر تنظیم ائمہ مساجد نے درگاہ کے اطراف میں صاف صفائی پر توجہ دینے کی اپیل کی او ر کہا کہ صفائی ایمان کا ایک اہم حصہ ہے،درگاہ شریف ایک انٹر نیشنل پلیٹ فارم ہے لٰہذایہاں کا ماحول خوبصورت ہوناچاہیے کیونکہ یہاں ہرمذہب اور ہر فکر کے لوگ آتے ہیں،مولاناپیرمحمدعمار احمدعرف نیّر احمدی میاں ردولی شریف نے کہا کہ پیر احمد نظامی سے میرا روحانی تعلق کئی دہائیوں پر مشتمل ہے۔میں جب سولہ سال کی عمر میں اپنی تعلیم کی تکمیل کررہا تھا اس وقت حضرت پیر ضامن علی صاحب نظامی علیہ الرحمہ یعنی پیر احمد نظام کے والدکے ہاتھوں میری دستار بندی ہوئی تھی،آج ان کے پوتے سید فرید احمد نظامی کے سر پر مجھے دستار بندی کرنے کا موقع ملا،جس سے مجھے بے پناہ خوشی ہوئی۔
اشرف ملت حضرت سید محمداشرف میاں اشرفی جیلانی صدر آل اندیا علما ومشائخ بورڈ نے کہا کہ حضرت پیر سید احمد نظامی علیہ الرحمہ تاحیات آل انڈیا علما ومشائخ بورڈ کے سرپرست رہے بلکہ ابتدائی دور میں تاسیس کے وقت بورڈ کا بھر پور تعاون کیا،اور کھل کر مجھ سے اس کے اغراض ومقاصد پر گفتگو کی جب ان کو اعتماد ہو گیا تو تن من دھن سے بورڈ کے استحکام میں اپنا حصہ درج کرایا۔،پیر طریقت حضرت سید ال مصطفیٰ عرف علی پاشا قادری سجادہ نشین خانقا قادریہ موسویہ حیدر آبادنے حضرت فرید احمد نظامی کی تاج پوشی پر اپنے بے پناہ مسرت کااظہار کیا اور کہاکہ خانقاہ موسویہ ہر موقعہ پر آپ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے،آخر میں بزم کے د ولھا پیر طریقت حضرت سید فرید احمد نظامی جانشین حضرت پیر احمد نظامی میاں نے اپنے مختصر اور جامع خطاب سے سامعین کونوازااور کہاکہ حضور والد محترم حضرت پیر احمد نظامی سید بخاری علیہ الرحمہ کے خوابوں کی تعبیر میری زندگی کا اہم مشن ہے،میری کوشش ہوگی کہ انھوں نے دعوت وتبلیغ کا جوکام ادھورا یا تشنہ چھوڑا ہے میں اس کی تکمیل کروں،اور ان کی روح کی شانتی کے لیے کام کروں۔انھوں نے اس موقع سے تمام شرکا اور معززمہمانوں خصوصا اجمیر شریف،صابر پاک کلیر شریف،ردولی شریف اورر دیگر درگاہوں اورخانقاہوں کے سجادہ نشینان ونمائندگان کا شکریہ ادا کیا۔
اس روح پرور موقعہ پر کلیر شریف، اجمیر شریف، اور ردولی شریف کے خدام وسجادگان نے پیر سید فرید احمد نظامی کی دستار بندی فرمائی اور ان کے فلاح ووترقی کے لیے دعا فرمائی جس کا سامعین وحاضرین نے نعرہائے تکبیر ورسالت سے استقبال کیا۔
پروگرام کا آغاز جامعہ حضرت محبوب الٰہی درگاہ شریف کے طالب علم حافظ اشرف کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ پھر مداح رسول حافظ عرفان نظامی نے حمد شریف اور مولانا حسین مصباحی، مولانا محمد یعقوب نوری مالویہ نگر، اویس ریاض قدیری،،عارف الدین چشتی صابری،افضل منگلوری، مولانا رمضان اشفاقی اورحافظ نظام الدین نے نعت شریف پڑھ کر ماحول کو مشکبا ر بنادیا۔خصوصیت کے ساتھ ڈاکٹر ماجد دیوبندی جامعہ ملیہ اسلامیہ نے اپنے موثر منقبتی کلام سے محفل میں گرمی پیدا کردی،البتہ عادت کے مطابق وہ ا س روحانی محفل میں بھی بار بار داد وتحسین کامطالبہ کرتے رہے۔پروگرام کی نظامت کا فریضہ دارالعلوم محبوب الٰہی کے پرنسپل مولانا جنید احمد قادری نے انجام دیا۔
اس موقعہ سے ماہنامہ کنز الایمان کے ایڈیٹر مولانا ظفر الدین برکاتی کی کوششوں سے پیر حضرت احمد نظامی سیدبخاری کی سیرت وحیاتاور خدمات کے حوالے سے ایک مختصر مگر جامع رسالہ نقیب نظامی کا اجرابھی عمل میں آیا جسے حاضرین کے درمیان مفت تقسیم کیاگیا،یقینا یہ مرحومکی بارگاہ میں ایک سچاعلمی خراج عقیدت تھا،جس کاثواب ان کی روح کو اللہ تعالی عطا فرمائے گا،مولانا ظفر الدین برکاتی اس خدمت کے لیے داد وتحسین کے مستحق ہیں۔غالبا یہ پہلا موقع تھا جب اتنی بڑی تعداد میں علما ومشائخ کا اجتماع ہوا،پوری مشائخ منزل کھچا کھچ مہمانوں سے بھری ہوئی تھی،صلاۃ وسلام اور دعا پر محفل اختتام ہوا۔اختتام محفل پر تمام شرکا کی خدمت میں لنگر نظامی پیش کیاگیا۔
محفل کے اہم شرکا میں کلیر شریف کے یاور منظر صابری،صفی پور شریف کے نوازش محمّد فاروقی اور افضال محمّد فاروقی شاہد فریدی صاحب وحید پاشا حیدر آباد بنگلادیش کے بدر الدجیٰ باری نظامی،شمس الحق چشتی نظامی و دیگر خلفا خلفا حضرت فرید الدین مسکینی صاحب کے دونوں صاحبزادے،حضرت سید جاوید قبطی گدی نشین درگاہ قطب الاقطاب حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکی چشتی اوشی مہرولی شریف، صوفی عرفان چشتی صاحب درگاہ شیخ سراے،حاجی سلیم سلطانی و شاہد سلطانی درگاہ مٹ کے شاہ، ڈاکٹر سید سلیم نظامی،سید انفال نظامی،سہیل خان ایڈوکیٹ،سید طیب نظامی،سید جعفر نظامی،اظہر مسعودی،سید نظام نظامی،سید ناظم نظامی،سید نجمی نظامی،سید ادیب نظامی،سید سبطین نظامی،سید محمد نظامی کاشانی باباوغیرہقابل ذکر ہیں جنھوں نے بارگاہ محبوب الٰہی اور دربار احمد نظامی میں شرکت کرکے خراج عقیدت پیش کیا۔
دہلی کے علما خصوصا مولانا فیضان صاحب نعیمی،خطیب وامام قادری مسجدجوگا بائی،مولانا محمود غازی ازہری جامعہ حضرت نظام الدین اولیاء،مولانا مقبول احمد سالک مصباحی،بانی ومہتمم جامعہ خواجہپ قطب الدین بختیار کاکی،مولانا محمد یعقوب علی خان خطیب وامام خلیل اللہ مسجد بٹلہ ہاؤس، مولانا منظر محسن صاحب نعیمی،.مولاناعظیم اشرف اشرفی مرکزی افس بورڈ دہلی، منظر امن صاحب اردو قومی کونسل،قاری شبّیر برکاتی،مولانا حیدر سیماپوری،مولانا صوفی ام رضا آسوی وغیرہ نے جوش وخروش کے ساتھ اپنی حاضری درج کرائی۔

ترتیب و پیشکش؛ حافظ کفایت اللہ قادری،
جامعہ خواجہ قطب الدین بختیار کاکی،
210-بی بلاک۔ گلی نمبر-8، مدن پور کھادر ایکس ٹینشن، نیو دہلی-110076

Contact:
Maqbool AHmd Salik Misbnahi,
Founder and admimistrator of.
Jamia khwaja Qutbuddin Bakhtiyar Kaki,
210-B,BlockStreet No. 8,Madan Pur Khadar Extension, Sarita Vihar, Okhla, New Delhi-110076
Mob.8585962791
Email:salikmisbahi.92@gmail.com

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے