مالیگاؤں: 23؍ستمبر/25؍صفر بروز جمعہ قبل از نمازِ جمعہ مسجد اہلسنّت معینیہ عوامی نگر میں عرس اعلیٰ حضرت کی مناسبت سے مولانا سید اظہر قادری صاحب کاسنجیدہ و بصیرت افروز خطاب ہوگا۔ چوں کہ اِس زمانے میں ہر سٗو رسول اللہ ﷺ کی عزتِ پاک پر حملے ہیں، گستاخی و توہین کا بازار گرم ہے، ضروری ہے ’’اظہارِمحبتِ رسولﷺ‘‘ کی مہم چلائی جائے۔ اِسی کے پیش نظر’’ تحفظِ ناموسِ رسالتﷺ اور اعلیٰ حضرت‘‘ کے عنوان پر مولانا موصوف کا مدلل خطاب ہوگا۔ جب کہ نمازِ جمعہ ٹھیک 1:30؍بجے ہوگی۔ بعدہٗ سلام قل شریف و خصوصی دعا کا اہتمام ہوگا۔ اخیر میں نوری مشن کی مطبوعہ کتاب جو تحقیق و تدقیق کی بزم میں اعلیٰ حضرت کے تذکار پر مشتمل ہے، کی تقسیم بھی ہوگی۔ اِس سالانہ محفلِ عرس میں شرکت کی گزارش نوری مشن اور منتظمین مسجد اہلسنّت معینیہ نے کی ہے۔
ایسا اعلان نوری مشن/اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر مالیگاؤں نے جاری کیا۔