بارہ بنکی

کربلا سول لائن میں ہائے حسین کی صداؤں کے درمیان عزاداروں نے پڑھی زیارت اربعین، پیش کیا آنسوؤں کا خراج

بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) عزاداروں نے کربلا سول لائن میں ہائے حسین کی صداؤں کے درمیان زیارت اربعین پڑھ کر آنسوؤں کی خراج عقیدت پیش کی، اس موقع پر منعقدہ مجلس کو خطاب کرتے ہوئے مولانا عادل فراز نے کہا کہ حسینی بنو جذباتی و جاہل نہیں۔حق والا باطل مطالبے کو تسلیم نہیں کرتا، اگر تسلیم کر لے تو دنیا کا مقدر تباہی بن جاتا ہے۔
علی کالونی دیانند نگر میں شجاعت حسین صاحب کے عزاخانہ میں پہلی مجلس نگرام ہاؤس آف اربعین کا خطاب کرتے ہوئے عالی جناب مولانا سید فراز صاحب نے فرمایا۔
عالم بنو یا سیکھنے کی کوشش کرو، فضول نہ بنو۔ نظریہ صاحب نظریہ کا ہوتا ہے۔ظالم کا نظریہ نظریہ نہیں اپنے آپ کو غلط فہمی میں مبتلا ہونے سے بچائیں اپنے کردار میں اچھا نظریہ لائیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جن کے دل سیاہ ہیں ان پر کالا لباس بھی اثر نہیں کرتا۔حق کبھی باطل کی مرضی کے مطابق نہیں چلتا۔
دوسری مجلس کربلا سول لائن میں مولانا عادل فراز صاحب نے خطاب کیا۔مجلس زیارت عربعین پڑھاٸی گٸی۔
امل اربعین کے بعد کفیل صاحب نے عزاخانہ میں تیسری مجلس کو خطاب کیا،آخر میں اسیرانِ کربلاکے مصاٸب پیش کٸے جسے سن کر عزادار پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے۔
مجلس کا آغاز مولانا ہلال عباس صاحب نے تلاوت کلام پاک سے کیا، مجلس سے قبل ڈاکٹر رضا مورانوی،حاجی سرور علی کربلائی، عاصم نقوی، رضا مہدی اور بچوں نے نذرانہ عقیدت بھی پیش کی۔
انجمن پیغامِ کربلا نے نوخوانی اور سینازنی کی۔
مولانا سید عادل فراز صاحب نے بارہ بنکی میں وقف نواب امجد علی خان کمیٹی کے زیراہتمام منعقدہ مجلس سے خطاب کرتے ہوئے شہر کے وقف نواب امجد علی خان، بڑا تکیہ بیگم گنج لاج پت نگرکی زمینوں کو عزاداری کیلۓ 1912 میں وقف کردیا تھا۔
جس کے تحت شاہی مسجد بیگم گنج اور بیگم گنج امام باڑہ کی دیکھ بھال اور غریبوں کی مدد کے لیے ہے۔
ڈاکٹر رضا مورانوی، حاجی سرور علی کربلائی نے امام باڑہ کی مجلس میں عقیدت پیش کی۔
بعدِ مجلس انجمن پیغامِ کربلا نے نوحہ خوانی اور سینازنی کی۔
سرور علی رضوی سکریٹری مجلس اراکین کمیٹی نے سب کا شکریہ ادا کیا۔
اس کے علاوہ شہر کے فتح پور، بیلہرہ، کیسروا میں اورشہر کے لائن پوروا میں مجلسوں و ماتم کے ساتھ جلوس نکالےگٸے۔
گزشتہ شب ملک کے مشہور نیورو فزیشین ڈاکٹر اسد اقبال کی واقع سول لائن رہائش گاہ پر مجلس اور مرثیہ خوانی کا اہتمام کیا گیا۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے