بارہ بنکی سیاسی گلیاروں سے

مہنگائی، بے روزگاری چھوڑ اپوزیشن کی آواز دبانے میں لگی ہے بی۔جے۔پی۔ حکومت: حافظ ایاز احمد

بارہ بنکی (ابوشحمہ انصاری) مہنگائی، بے روزگاری سے نجات دلانے کے بجائے عوام کے حق وحقوق کی آواز اٹھانے والی اپوزیشن کی آواز کو دبانے کے لیے اپنی پوری طاقت لگا رہی ہے بی جے پی حکومت، یہ بات سماج وادی پارٹی کے ضلع صدر حافظ ایاز احمد نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سماجوادی پارٹی کےایم ایل اے، اور سابق ایم ایل اے، سابق وزراء کو گھر میں نظربند کرنے کا قابل مذمت عمل کیاگیا ہے۔اس کے خلاف اترپردیش کے گورنرکے نام ایک میمورنڈم ضلع سماجوادی پارٹی کے دفتر کے نیچے چھایا چوراہے پرایڈیشنل مجسٹریٹ کو سونپتے ہوئےموجود کارکن اور صحافی بھاٸیوں کو خطاب کرتے ہوۓ کیا۔
ضلع صدر نےصحافی بھاٸیوں سے کہا کہ آج ہماری پارٹی کے ودھان منڈل دل کے لیڈر کے ذریعہ عوام کے حق حقوق و ان کی پریشانیوں کو اٹھانے کیلۓ سماج وادی پارٹی کے تمام موجودہ اور سابق ایم ایل اے وزراء کو لے کر ودھان سبھا میں واقع سابق وزیر اعظم چودھری چرن سنگھ جی کے مجسمہ کے سامنےعوامی مسائل کو اٹھانے کے لیے آج لکھنؤ بلایا گیا تھا، لیکن اتر پردیش کی موجودہ بی جے پی حکومت نے تمام ایم ایل ایے، سابق وزراء اور سابق ایم ایل اے کو ان کے گھروں میں نظر بند کرانے کا کام کیا،اس تاناشاہی رویہ سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ موجودہ حکومت کا جمہوریت میں کوٸی بھروسہ نہیں ہے۔ وہ جمہوریت کا قتل کرنے پراتارو ہیں۔اپوزیشن عوام کی آواز ہے اور یہ حکومت اپوزیشن کی آواز کو دبانا چاہتی ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ سماج وادی پارٹی کے کارکن ہمیشہ ریاست کے عوام کے حقوق کے لیے لڑتے رہے ہیں اور ریاست کے لوگوں کے حقوق کے لیے لڑتے رہیں گے۔سڑک سے لے کر پارلیمنٹ تک سماج وادی پارٹی نے ہمیشہ عوام کے مساٸل کو اٹھانے کا کام کیا ہے۔ آج جو کچھ کیا گیا ہے یہ بہت ہی انتہائی قابل مذمت ہے، ہم اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ محترم گورنر اتر پردیش سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسی ظالم حکومت کو فوری طور پر برخاست کیا جائے اور اپوزیشن کے مطالبات کو تسلیم کرکے عام لوگوں کو راحت پہنچانے کا کام کیا جائے، بڑھتی ہوئی مہنگائی کو روکا جائے، بے روزگاری کا خاتمہ کیا جائے، کسانوں کے مسائل فوری حل تلاش کیے جائیں،صحت کا نظام بہتر کیا جائے۔
میمورنڈم سونپنے میں بنیادی طور پر ضلع نائب صدر کمتا پرساد یادو، محمد صباح، ضلع خزانچی پریتم سنگھ ورما، لوہیا واہنی کے ضلع صدر جسونت یادو، کونسلر تاج بابا راعین، دیپک گپتا، محمد آصف، مجیب انصاری، اقلیتی اسمبلی کے سٹی صدر حفیظ سلمانی، ضلع پنچایت ممبر چککھن یادو، دیپ نارائن یادو، پنکج یادو، راجکمار ورما، دیپک راوت، شیف انصاری، ضلع ترجمان وریندر پردھان وغیرہ اہم لوگ بنیادی طور پر موجود رہے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے