سرولی غوث پور،بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) ریاست بھر کے کسان رات رات جاگ کر اپنی فصلوں کو بچا رہے ہیں، لیکن کسانوں کو ان کی فصلوں کی مناسب قیمت نہیں مل رہی ہے، سابق وزیر/ایم ایل اے اکھلیش یادو کی ہدایت پر گاؤں بنؤ میں ایس پی کی رکنیت سازی مہم کے دوران رام نگر اسمبلی کےدوران سابق وزیر/ایم ایل اے رام نگر فرید محفوظ قدوائی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ بی جے پی حکومت نے اکھلیش یادو کی حکومت کی ترقی کو روک کر ریاست کے عوام کو دھوکہ دینے کا کام کیا ہے۔نوجوانوں کوروزگار دینااکھیلش جی کی اولین ترجیح تھی۔اس موقع پرسابق وزیر اروند سنگھ گوپ نے سبھی سے کہا کہ زیادہ سے زیادہ سماجوادی پارٹی کے ممبران بناٸیں۔جس سے آنے والے لوک سبھا انتخابات میں ایس پی کی سرکار بناٸی جا سکے۔اس موقع پر بلاک پرمکھ رینو ورما، رام گوپال راوت، فراز قدوائی وغیرہ نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر بنیادی طور پر ڈی ڈی سی ونود کمار یادو، شیو کماریادوببلو، انتخاب عالم نعمانی،متھلیش، حسمت علی سمیت سینکڑوں سماجوادی کارکنان اور حامی موجود تھے۔
متعلقہ مضامین
خاتون نے اویناش موریہ پر لگائے آراضی کو ہڑپ کرنے کے سنگین الزامات
بارہ بنکی (ابوشحمہ انصاری)یہ معاملہ کھجور گاؤں کا ہے جہاں قومی گاؤ رکھشا پریشد کی قومی نائب صدر نمیتا نے اویناش موریہ کے خلاف آراضی میں دھوکہ دہی کا ارتکاب کیا ہے۔ گوئل نے ضلع مجسٹریٹ اویناش کمار اور ایس پی انوراگ وتس سے شکایت کی ہے۔ نمیتا گوئل نے کہا کہ اویناش موریہ ایک […]
نفرت کی تشہیر کرنے والے سب سے بدترین لوگ ہیں
فتح پور،بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) مذہب اور اس کا پیروکار برا نہیں ہوتا بلکہ مذہب کے نام پر نفرت کی تشہیر کرنے والے سب سے بدترین لوگ ہیں ان سے ملک اور معاشرے کو بچانے کی کوشش ہر انسان کا فرض ہے ملک و ملت کی ترقی امن و اخوت سے ہی ممکن ہے شورش زدہ […]
گاؤں کی بیٹی نے ڈپٹی ایس۔پی۔ بن کرضلع کا نام کیا روشن
مسولی، بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) کون کہتا ہے کہ آسمان میں سوراخ نہیں ہو سکتا،ایک پتھر تو طبیعت سے اچھالوں دوستو، سچ مچ طبیعت سے اچھالے گٸے گاٶں کی ایک بیٹی کے ہر پتھر نے سہولیات کے وسیع آسمان کو چھید کر اپنا مقصد حاصل کر لیا۔ یہ مضبوط خود اعتمادی، سخت محنت اور مسلسل استقامت […]