بارہ بنکی

بارہ بنکی: سٹی اے سی بس کا تحفہ، دوبگا سے ٹکیت گنج تک سروس شروع

بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) ریاستی حکومت نے کرسی اسمبلی حلقہ کو سٹی اے سی بس تحفے میں دی ہے۔ منگل سے لکھنؤ کے دوبگاسے ٹکیت گنج تک بسیں چلنا شروع ہوگئیں۔ ان بسوں کے چلنے سے علاقے کے سیکڑوں مسافروں کے لیے راستہ آسان ہو جائے گا۔ جب پہلی بس ٹکیت گنج پہنچی تو مسافروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
کرسی اسمبلی حلقہ میں آمدورفت کے ذرائع محدود روڈ ویز کنٹریکٹ بسیں تھیں۔ اس کے علاوہ لکھنؤ کرسی روڈ پر ڈگا مار گاڑیوں کا بول بالا تھا۔جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔کئی سالوں سے جاری مطالبے کو پورا کرنے کے بعد حکومت نے کرسی اسمبلی کو تحفہ دے دیا ہے۔اس علاقے میں منگل سے سٹی اے سی بسیں چلنا شروع ہو گئیں۔لکھنؤ کے دوبگا سے ہوکر سٹی بس بالا گنج،ٹھاکر گنج،ڈالی گنج،ٹیڑھی کوٹھی،کپور تھلہ ،پرنیا،ٹیڑھی پلیا،ہوتے ہوۓ انٹیگرل یونیورسٹی کسان پتھ ہوکر انڈسٹریل ایریا ہوتے ہوۓ ٹکیت گنج تک جائے گی۔
اے سی بسوں کا کرایہ بھی عام بسوں سے صرف تین یا چار روپے مہنگا ہے۔دوبگا سے ٹکیت گنج تک 43 کلومیٹر کا سفر صرف ₹56 میں مکمل ہوگا۔اے سی بسوں کے چلنے سے کرسی روڈ انڈسٹریل ایریا میں کام کرنے والے سیکڑوں مزدور اور مزدوروں کے علاوہ کرسی،ٹکیت گنج قصبہ کے ساتھ سینکڑوں دیہات کے لوگ اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے