سرینگر/مولانا شوکت حسین کینگ /الحاج غلام محمد صاحب پانپوری سیکرٹری تعمیرات انجمن تبلیغ الاسلام جموں وکشمیر و حنفیہ عربک کالج نور باغ سرینگر کا سانحہ ارتحال ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہزاروں لوگوں نے عید گاہ سرینگر میں حضرت مولانا مفتی محمد ایوب صاحب شوپیانی دامت برکاتہم کی قیادت میں نماز جنازہ میں شرکت کی ۔۔یہ خبر نہایت دکھ کےساتھ درج کی جاتی ھے کہ وادی کے سر کردہ کنٹریکٹر دیندار شخصیت جناب الحاج غلام محمد صاحب پانپوری سیکرٹری تعمیرات انجمن تبلیغ الاسلام جموں وکشمیر وحنفیہ عربک کالج سرینگر مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے اناللہ وانا الیہ راجعون ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مرحوم حضرت علامہ سید محمد قاسم شاہ صاحب بخاری رحمۃ اللہ علیہ کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے اور صاحب اخلاق اور مہمان نواز بزرگ تھے جنازہ میں صدر انجمن مولانا سید محمد فرید الرحمٰن بخاری ۔۔۔جنرل سیکرٹری مولانا غلام احمد سہروردی جملہ مرکزی قیادت ۔اساتذہ طلباء کالج مولوی علی اکبر مولانا غلام محمد شاہ صاحب وغیرہ پیرذادہ مشتاق احمد صاحب مسعودی ۔۔سید مبارک شاہ صاحب بخاری بیروہ ۔۔۔ جناب سید مشتاق کھوسپوری۔۔۔تبلیغی جماعت اور دیوبندی برادری ۔۔فقیر قادربب عیش مقام بھی شامل تھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس سانحہ میں انجمن حمایت الاسلام جموں وکشمیر کے سربراہ علامہ شوکت حسین کینگ اور صدر انجمن مولانا خورشید احمد صاحب قانون گو سوگوار خاندان کے ساتھ برابر شریک غم وتعزیت ہیں ۔۔مولانا کینگ صاحب نے اپنے پیغام تعزیت میں اسے ذاتی تعزیت قرار دے کر مرحوم کے ساتھ اپنی طویل رفاقت کو یاد کرتے ہوئے اس سانحہ ناقابل تلافی نقصان سے تعبیر کیا
متعلقہ مضامین
شمالی کمان نے قومی اتحاد گانا’ پیارا جموں کشمیر ‘ لانچ کیا
جموں: 30 جنوری، {ایجنسی} بھارتی فوج کی شمالی کمان نے اتوار کو "پیارا جموں کشمیر” کے نام سے ایک قومی اتحاد کا گانا لانچ کیا۔ "پیارا جموں کشمیر” گانا جموں و کشمیر کی قدرتی خوبصورتی، ثقافتی ورثے اور تنوع پر مبنی ہے۔ اس گانے کو تین گلوکاروں نے کمپوز کیا ہے جن میں سونو نگم، […]
جموں و کشمیر کے سری نگر میں جاری ہے انکاؤنٹر
سری نگر: 29 دسمبر (اے۔این۔آئی۔): پولیس نے منگل کو بتایا کہ سری نگر کے علاقے لاواپورہ میں ایک انکاؤنٹر کا آغاز ہوا ہے۔ کشمیر زون پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا ، "سری نگر کے علاقے لاوا پورہ میں ایک انکاؤنٹر شروع ہوا ہے۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز کام کر رہی ہیں۔” اپنے وہاٹس ایپ […]
حیرت کاملی منزل میں عظیم الشان جلسہ جشن میلادالنبیﷺ کا انعقاد، کثیر تعداد میں عاشقان رسول کی شرکت
سرینگر / گوہر خاکی جشن میلادالنبی صلم کے سلسلے میں جہاں پوری دنیاء میں روح پرور نورانی مجالس ومحافل کا اہتمام جاری و ساری ہیں وہیں اسی سلسلے کے تحت وادی کشمیر کے معروف علمی و روحانی خانوادہ حیرت کاملی( حیرت کاملی منزل زکورہ سرینگر) میں ایک عظیم محفل میلاد النبی صلم منعقد ہوئی ۔جس […]