- مدرسہ غوثیہ رضویہ کانتی نگر میں محفل ایصال ثواب کا انعقاد
نئی دہلی: (محمد طیب رضا)
مدرسہ غوثیہ رضویہ کانتی نگر میں مو لانا انور علی کے خسر محترم محمد عثمان کے فاتحہ چہلم کے مو قع پر محفل ایصال ثواب کا انعقاد کیا گیا۔جس کی سر پرستی مو لانا افتخار حسین رضوی چیئر مین اعلی حضرت یوتھ بر یگیڈاور قیا دت و نظامت مو لانا انور علی مظفر پو ری نے کی۔ محفل کا آغاز قاری شاداب رضا کی تلاوت سے ہوا جبکہ منظوم نذرانہ حافظ محمد وسیم اکرم گیاوی،حافظ محمد سعیدرضا،حافظ محمد رضوان بنارسی،محمد ایان رضا اور محمد سراج نصیری نے پیش کیا۔ اس مو قع پرمو لانا افتخار حسین رضوی نے فلسفہ موت، قبر و حشر، حساب و کتاب اور عالم آخرت کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس ذی روح نے بھی زندگی کا جام شیریں پیا ہے اسے ایک دن موت کا کڑوا گھونٹ بھی پینا ہے اس حقیقت سے واقف ہونے کے بعد بھی انسان دنیوی زندگی میں گم ہوکر موت سے غافل ہے، چند روزہ زندگی کے آرام و آرائش کے لئے تو سب کوشاں ہیں مگر جہاں ہمیشہ رہنا ہے وہاں کی کوئی فکر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ تلاوت کلام پاک، حمد باری تعالیٰ نعت و منقبت خوانی، حلقہ ذکر، قل شریف، شجرہ خوانی، صلٰوۃ و سلام، تقسیم لنگر، مساجد و مدارس کی تعمیرات، غربا و مساکین کے لئے صدقات و خیرات اور ضرورت مند افراد کی امداد و اعانت کرنا یہ وہ اعمال مستحبات ہیں جو مومنین کے لئے باعث برکات و حسنات اور مرحومین کے لئے بخشش و نجات و بلنددرجات کے ضامن ہیں۔اس مو قع پر محمد شمیم احمد،محمد صغیر،محمد محسن،محمد تبریز،محمد نواب، عبد القادر،محمد کامل،محمد عقیل،محمد جلا ل الدین،نور محمد، محمد اسلام،محمد شبیر،محمد ارمان،محمد شمشاداور محمد انظاروغیرہ نے محفل کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔صلاۃ و سلام اور دعا پر محفل کا اختتام ہوا۔
