لندن(انٹرنیشنل ڈسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق برطانیہ میں سوشل میڈیا پوسٹس پر نسل پرستانہ تبصرہ کرنے کا الزام عائد کرکے مسلم خاتون پولیس افسر کو معطل کر دیا گیا۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماضی میں نسل پرستی پر مبنی ٹویٹ کرنے اور شام میں مبینہ طور پر مشتبہ شدت پسند خاتون کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنے کے الزام پر مسلم پولیس افسر 27سالہ روبی بیگم کو معطل کر دیا گیا،خیال رہے کہ دو سال قبل کورونا وبا میں نافذ کردہ لاک ڈاون کے خلاف احتجاج کے دوران مظاہرین کو بہادری سے کنٹرول کرنے والی باحجاب مسلم خاتون پولیس افسر روبی بیگم کو پہلی بار عوامی پذیرائی ملی تھی،کیس اور معطلی کے حوالے سے پولیس افسر روبی بیگم نے کوئی وضاحت نہیں کی لیکن انھوں نے اپنا پاسپورٹ ایک ماہ کے لیے ضبط ہونے کی تصدیق کی۔
متعلقہ مضامین
حکومت مدت پوری کرے گی، عمران خان سڑکوں پر رلتا رہے گا: شاہد خاقان
ہم کسی کے خلاف کوئی انتقام نہیں لینا چاہتے۔سابق وزیر اعظم اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، عمران خان سڑکوں پر رلتارہے گا ۔ان خیالات کااظہار شاہد […]
فلپائن: بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتیں 58 ہو گئیں
سیلاب کے باعث درجنوں مکانات پانی میں ڈوب گئے مختلف مقامات پر تودے گرنے کی باعث کئی افراد لاپتا ہیں۔ منیلا(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق فلپائن میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 58ہوگئی۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق سیلاب کے باعث درجنوں مکانات پانی میں ڈوب گئے۔ مختلف […]
اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر آواز اٹھائیں۔چیف اکرام الدین
یورپ(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق انٹرنیشنل انوویشن سینٹر آف لائف الائنس آف دی پیپلز آف ورلڈ کے انٹرنیشنل سفیر برائے ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا چیف اکرام الدین نے کہا کہ اقوام متحدہ اور دیگر انسانی حقوق کے ادارے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر آواز اٹھائیں انہوں نے کہا کہ کئی سالوں […]

