- گاڑی کی قیمت کے مطابق 5 فیصد کسٹم فیس اور 15 فیصد ویلیو ایڈٹ ٹیکس کی ادائیگی لازمی ہے۔
ریاض(انٹرنیشنل ڈسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سعودی عرب نے استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے سے سعودی کسٹمز نے واضح کیا ہے کہ 2017سے اوپر کی استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت ہے اور یہ گاڑیاں سعودی معیارات کے مطابق ہونی چاہئیں۔کسٹمز حکام نے کہاکہ استعمال شدہ گاڑی کم از کم 5سال پرانی ہونی چاہیے جسے خلیجی ریاستوں سمیت دیگر ممالک سے درآمد کیا جاسکتا ہے،گاڑی کی قیمت کے مطابق 5فیصد کسٹم فیس اور 15فیصد ویلیو ایڈٹ ٹیکس کی ادائیگی لازمی ہے،محکمے نے واضح کیا کہ یہ ضابطہ انفرادی طور پر ذاتی استعمال کی گاڑیوں کے لیے ہے۔