زید پور،بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)پولیس اسٹیشن زید پور میں درج، دفعہ 3(1) یوپی گینگسٹر ایکٹ کے ملزم افسارعرف افسرو ولد امتیاز علی عرف ٹننے عرف ہاشم علی ساکن ٹکرہ اسما تھانہ زید پور ضلع بارہ بنکی نے خود منشیات کی اسمگلنگ کے غیر قانونی کاروبار سے اور غیر قانونی طور پر اپنے نام اورخاندان کے افراد کے نام پر جائیداد حاصل کی گٸی۔ مذکورہ غیر منقولہ جائیداد کو ضلع انتظامیہ اور بارہ بنکی پولیس نے یوپی گینگ بینگ اور سماجی مخالف سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ کی دفعہ 14(1) کے تحت قرق کیا ۔
افسار عرف افسرو ولد امتیاز علی عرف ٹننے عرف ہاشم علی ساکن ٹکرہ اسما تھانہ زید پور ضلع بارہ بنکی
منسلک جائیداد کی تفصیلات- غیر منقولہ جائیداد کی کل مالیت تقریباً (چوبیس لاکھ روپے)
گاؤں ٹکرہ اسما میں واقع مکان کی کل قیمت تقریباً 24,00,000/- روپے

