بارہ بنکی

بارہ بنکی: کسانوں کے مسائل کے ازالے کا مطالبہ کرتے ہوئے ترقیاتی بلاک آفس کے احاطے میں احتجاجی مظاہرے

بنکی، بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) کسانوں کے مسائل کے ازالے کا مطالبہ کرتے ہوئے کو ترقیاتی بلاک آفس کے احاطے میں مجوزہ احتجاجی مظاہرے کے حوالے سے معلومات، بتاتے چلیں کہ بھارتیہ کسان یونین(ٹکیت)کے بنکی بلاک صدر رامانند اور بنکی بلاک جنرل سکریٹری وشیش کمار ورما کی قیادت میں مظاہرہ کیا گیا۔ بات چیت کے دوران بتایا کہ کسان خاندان گاؤں میں کھیتی باڑی اور مزدوری پر منحصر ہے۔ حکومت کی طرف سے چلاٸی جا رہی، ترقیاتی اسکیموں کا فائدہ انہیں نہیں مل رہا ہے، جس کی وجہ سے معاشرے میں غربت اور امیری کی خلیج بڑھتی جا رہی ہے، درج ذیل بڑے مسائل کو لے کر عوام میں ناراضگی بڑھ رہی ہے، اس لیے درج ذیل اہم مسائل کے حوالے سے دیے گئے میمورنڈم پر عمل نہ ہونے کی وجہ سے احتجاج کیا جا رہا ہے۔
یہ دھرنا مظاہرہ آج بھی جاری رہے گا۔مظاہرین میں
رامانند بلاک صدر بنکی بھارتیہ کسان یونین (ٹکیت) وشیش کمار ورما، بلاک جنرل سکریٹری انڈین کسان یونین ستیش کمار رنکو، میڈیا انچارج انڈین کسان یونین بنکی بلاک ونود کمار، گاؤں یونٹ صدر جولی کماری، راجیش کمار ورما،مکیش کمار ورما احتجاج میں موجودرہے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے