بارہ بنکی

بارہ بنکی: رام نگر علاقے میں بس حادثے پر فرید محفوظ قدوائی نے کیا گہرے رنج و غم کا اظہار

رام نگر،بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) ودھان سبھا رام نگر کے ایم ایل اے فرید محفوظ قدوائی نے رام نگر علاقے میں بس حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا، فرید محفوظ قدواٸی بھی زخمیوں کی عیادت کے لیے بارہ بنکی ڈسٹرکٹ اسپتال پہنچے، فریدمحفوظ نے ڈاکٹروں سے بات کی اور تمام زخمیوں کو اچھے علاج/سہولیات کی ہدایت کی، اس کے بعد گاؤں پہنچ کر مسولی میں اپنی رہائش گاہ پر موجود شکایت کنندگان کے مسائل سنے اور شکایت کنندگان کے مسائل سے متعلقہ عہدیداروں کو فون پر بات کرکے مسائل حل کرنے کی ہدایت دی۔اس موقع پر فیضان قدوائی، محمد مسلم، وجے ورما، راجن سنگھ، اکھلیش یادو، کیلاش یادو، خورشید عالم کے علاوہ کئی علاقائی لوگ بھی موجود تھے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے