ادبی گلیاروں سے بہار

اہل قلم حضرات متوجہ ہوں

ادیب کی زندگی ہمیشہ جفا کشی اور آشفتہ سری سے عبارت رہی ہے، مگر تحریر کی افادیت ہر دور میں تسلیم کی گئی، مذہبی ، سماجی اور ملی انقلابات کی رونمائی میں قلم نے جو کلیدی کردار ادا کیا ہے اس نے دانشوروں کو یہ کہنے پر مجبور کر دیا کہ "قلم کی طاقت تلوار سے کہیں زیادہ ہوتی ہے” جہاں اس کی آبداری اور نشتریت سے گھائل ہونے والے تڑپ تڑپ کر بے جان ہو جایا کرتے ہیں وہیں اس کی لطافت بے چین روحوں کو شاد کام کر دیتی ہے، تحریر کے ذریعہ ہی تہذیب و ثقافت کا نئی نسلوں میں انتقال، تاریخ سے آشنائی، مذہبی، ملی اور سیاسی ذہن سازی، نظریات کا فروغ، تعلیم و تمدن کی اشاعت، زبان وادب کی آبیاری، اسلوبِ نگارش کا پتہ اور گیتی پر رونما ہونے والے اساطیر کا سراغ ملتا ہے، اس لئے جس قوم یا نسل سے متاعِ لوح و قلم چھین لی جاتی ہے یا اس کے دل سے تحریر کی اہمیت اور اس کے تاباں نقوش مٹ جاتے ہیں وہ ایک زندہ لاش کی طرح اپنے مدفن کی تلاش میں سرگرداں رہتی ہیں،
اس مختصر تمہید کو قلم بند کرنے کا مقصد صرف اتنا ہے کہ آپ کو ہماری تحریروں اور مسلسل تحریری اعلانات سے بخوبی علم ہو گیا ہوگا کہ ہم اور ہمارے احباب ایک سہ ماہی رسالہ بنام پاسبانِ ملت تنظیم علمائے اہل سنت سیمانچل کے زیرِ اہتمام عنقریب جاری کرنے جا رہے ہیں جس کی تیاریاں پایۂ تکمیل تک پہنچنے والی ہیں، لہذا جدید و قدیم اہل قلم حضرات سے مخلصانہ گذارش ہے کہ وہ اپنے مضامین مندرجہ ذیل واٹسپ نمبر یا ای میل آئی ڈی پر ارسال کریں،

7870398732

zulfiqarahmd1992@gmail.com

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے