دہلی

راجیو پارک کھجوری میں تحفظ ناموس رسالت و راہ مدینہ کانفرنس آج

نئی دہلی(محمد طیب رضا)
دارالعلوم قادریہ سلطان العارفین کے زیر اہتمام آج مورخہ یکم ستمبر بروز جمعرات بعد نماز عشا راجیو پارک نزد رحمن چوک کھجوری میں تحفظ ناموس رسالت و راہ مدینہ کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔رضا ایجو کیشنل مومنٹ کے صدر مولانا شکیل احمد جائسی کے مطابق اجلاس کی سرپرستی علامہ سید محمد معین الحق ارشدالقادری برکاتی (گجرات)اور علامہ سید شہزاد احمد مشاہدی (گونڈہ یوپی)،صدارت مفتی اشفاق حسین قادری،قیادت قاری محمد عارف برکاتی اور نظامت مولانا سید قیصر خالد فردوسی کریں گے۔مقرر خصوصی کی حیثیت سے مفتی سلمان ازہری(ممبئی) شریک ہوں گے جبکہ منظوم نذرانہ عقیدت غلام غوث غزالی(بریلی)،قاسم شمسی،طاہر حسین اشرفی،شان عالم پیش کریں گے اور دہلی این سی آر کے علمائے کرام زینت اسٹیج ہو کر کانفرنس کی رونق کو دو بالا کریں گے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے