جسے چاہا در پہ بلا لیا جسے چاہا اپنا بنا لیا
یہ بڑے کرم کے ہیں فیصلے یہ بڑے نصیب کی بات ہے
آج مورخہ 29 اگست 2022 بروز پیر یہ فقیر اپنی درسگاہ میں ثالثہ جماعت کو قواعد الصرف پڑھاکر جیسے ہی فارغ ہوا
بذریعہ واٹس ایپ یہ پر مسرت خبر موصول ہوئی کہ ہمارے بہت ہی مشفق و عزیز رفیق محترم نبیرۂ شعیب الاولیاء و مظہر حضور شعیب الاولیاء شہزادۂ علامہ غلام عبد القادر چشتی حضرت علامہ مولانا حافظ و قاری محمد افسر علی علوی علیمی ( خانقاہ یار علویہ براؤں شریف) دامت برکاتھم العالیہ چیف ایڈیٹر سہ ماہی پیام شعیب الاولیاء پر شیخ الاسلام والمسلمین
شہزادۂ حضور محدث اعظم ہند حضرت علامہ سید محمد مدنی میاں اشرفی جیلانی صاحب قبلہ دامت برکاتھم القدسیہ نے خصوصی کرم فرما کر 29/ محرم الحرام 1444ھ ، بمطابق 28/ اگست 2022عیسوی
بمقام (کاشانہ مدنی)کچھوچھہ مقدسہ میں اپنے جانشین حضور سید حمزہ میاں اور خادموں کے علاوہ بے شمار مریدین کی موجودگی میں سلسلہ عالیہ قادریہ چشتیہ اشرفیہ کی اجازت و خلافت عطا فرمائی
بلا شبہہ یہ نبیرۂ شعیب الاولیاء و مظہر شعیب الاولیاء حضرت علامہ مولانا حافظ و قاری محمد افسر علی علوی علیمی پر حضور مدنی میاں صاحب کا خصوصی کرم ہوا ہے اور یہ حضور شعیب الاولیاء و حضور مظہر شعیب الاولیاء و حضور بابو میاں کا خاص فیضان بھی ہے۔
میں اپنی طرف سے حضور علوی صاحب قبلہ کو بصمیم قلب مبارک باد پیش کرتا ہوں اور ساتھ ہی آپ کے والدین و اہل خانہ و جملہ مریدین و متوسلین کو بھی مبارک باد پیش کرتا ہوں
اللہ تعالیٰ اپنے حبیب کے صدقے میں آپ کا سایہ ہمارے سروں پر تا دیر قائم فرمائے ، اور اللہ تعالیٰ آپ کو دین متین کی زیادہ سے زیادہ خدمات انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین یارب العالمین

طالب دعا:
فقیر محمد فیض الرحمن صدیقی علیمی پرنسپل جامعہ مفتاح العلوم (نسواں) مسنا خاص ڈومریاگنج ضلع سدھارتھ نگر یوپی انڈیا