- بی جے پی حکومت میں تعلیم یافتہ نوجوان بے روزگار، گورو راوت
زیدپور،بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)سابق کابینہ وزیر راکیش کمار ورما کی صدارت میں سماج وادی پارٹی کی رکنیت سازی مہم شروع کی گئی،اقلیتی اسمبلی کے قومی نائب صدر چودھری سرتاج کی رہائش گاہ پر پہنچ کر راکیش ورما نے سماج وادی پارٹی کی رکنیت سازی مہم کے تحت درجنوں لوگوں کو پارٹی کی رکنیت دلائی۔ اور ایس پی حکومت کی کامیابیوں کو سراہا۔اس کے بارےمیں بتایااور لوگوں کو سماج وادی پارٹی میں شامل ہونے اور لوگوں کو بھی جوڑنے کی تلقین کی۔اقلیتی اسمبلی کے قومی نائب صدر چودھری سرتاج نے کہا کہ سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کے حکم کے مطابق سماج وادی پارٹی کے قومی صدر، ہم سب گاؤں گاؤں گھر گھر پہنچ کرکام کررہے ہیں۔ ہم ذمہ داری سے ہر بوتھ تک پہنچنے کا کام کریں گے۔موجودہ بی جے پی حکومت سے کسان، نوجوان، غریب سبھی پریشان ہیں۔ اس موقع پر سماج وادی پارٹی زید پور کے ایم ایل اے گورو راوت نے کہا کہ بی جے پی حکومت میں مہنگائی اپنے عروج پر ہے، آج ملک کا پڑھا لکھا نوجوان بے روزگار گھوم رہا ہے۔ اس موقع پر راجیش کمار، دیپک سنگھ راوت، محمد صباح، ادھیر سنگھ، دھیرج دت ورما، قدیر احمد للو، احمد چھابڑا، راجندر ورما، سلو، ونیت سنگھ، منوج ورما، چودھری شاد، محمد علی، پنٹو یادو، سشیل اور دیگر درجنوں لوگوں نے سماج وادی پارٹی کی رکنیت لی اور پارٹی کے ساتھ قدم بہ قدم کام کرنے کا عزم بھی کیا۔