سدھارتھ نگر

مولانا محمد اشرف الجیلانی عرف شمیم انجم کو حضور شیخ الاسلام نے خلافت و اجازت سے نوازا

امبیڈکرنگر/سدھارتھ نگر
مورخہ 25/اگست 2022 کو عرس مخدومی کے موقع پر حضور شیخ الاسلام علامہ الحاج سید محمد مدنی میاں اشرف الجیلانی نے کاشانہ مدنی میں ملاقات کے وقت نبیرہ شعیب الاولیاء صاحبزادہ وجانشین انجم العلماء خلیفہ مختار الاولیاء حضرت مولانا الحاج محمد اشرف الجیلانی عرف شمیم انجم صاحب سجادہ نشین خانقاہ قادریہ چشتیہ عثمانیہ یارعلویہ بگولہوا قاضی شہرت گڑھ ضلع سدھارتھ نگر یوپی کو آ پ کے دینی تبلیغی خدمات سے متاثر ہو کر سلسلہ عالیہ قادریہ چشتیہ اشرفیہ جیسے عظیم روحانی اجازت و خلافت سے سرفراز فرمایا اس موقعہ پر آ پ کے جانشین حضور سید حمزہ میاں صاحب قبلہ ودیگر خادمین و خلیفہ شیخ الاسلام مولانا الحاج عبداللہ عارف صدیقی ۔مولانا مناظر حسین رضوی جھارکھنڈ وغیرہ موجود رہے صاحبزادہ وجانشین انجم العلماء مولانا محمد اشرف الجیلانی عرف شمیم انجم صاحب کو اس عظیم روحانی نعمت کے حصول پر ارباب حل وعقد خانقاہ قادریہ چشتیہ عثمانیہ قاضی بگولہوا شہرت گڑھ ضلع سدھارتھ نگر یوپی و وخانقاہ عثمانیہ بھانڈوپ ممبئی کے معتقدین و متوسلین ومریدین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی مبارکباد یوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے