بین الاقوامی

چیف اکرام الدین کا جنرل ریٹائرڈ رحیم الدین خان کے انتقال پر اظہار افسوس

  • اللہ تبارک و تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔چیف ایگزیکٹو گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ

اٹلی(انٹرنیشنل ڈسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ سابق چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل (ر) رحیم الدین خان کے انتقال پر اظہار افسوس و اظہار تعزیت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ مرحوم رحیم الدین خان سابق گورنر بلوچستان اور سابق گورنر سندھ بھی رہ چکے ہیں جبکہ رحیم الدین خان سابق آرمی چیف و صدر جنرل ضیاء الحق مرحوم کے سمدھی تھے اللہ تبارک و تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے اپنی تعزیتی بیان میں کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم لواحقین کے ساتھ شریک ہیں اللہ تبارک و تعالی مرحوم کے درجات بلند کریں۔آمین

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے