دہلی

علماے دہلی کی جانب سے فرید احمد نظامی کو جانشینی کی مبارک باد

نئی دہلی:
پیر سید فرید احمد نظامی کوحضرت والد گرامی پیر سید احمد نظامیعلیہ الرحمہ کاجانشین بنائے جانے پراہل خانوادہ،عقیدت مندان،محبین اور علما مشائخین دہلی سمیت سیکڑوں علما ودانشوران قوم نے مبارک باد پیش کیا،اور امید ظاہر کی ہے کہ جانشینی کے بعد درگاہ حضرت نظام الدین محبوب الٰہی کی خدمت اورصوفی روایات کو آگے بڑھانے میں اپنا گراں قدر کردار ادا کرتے رہیں گے، کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کے لیے اہم رول ادا کریں گے۔اس موقع سے درج ذیل علما ومشائخ نے اپنے گراں قدر تاثرات اکا اظہار کرتے ہوئے مبارک باد پیش کی۔
اشرف ملت حضرت سیدمحمداشرف اشرفی جیلانی قومی صدر آل انڈیا علما ومشائخ بورڈنے اپنی نیک خوہشات پیش کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی شہرت کی حامل عظیم روحانی مرکز درگاہ محبوب الٰہی حضرت نظام الدین اولیا کے سجادہ نشین،مشہور صوفی بزرگ حضرت پیر خواجہ احمد نظامی کا وصال ایک عہد کا خاتمہ ہے۔مرحوم عالمی سنی صوفی تنظیم آ ل انڈیا علما ومشائخ بور ڈ کے روح رواں اور سرپرست اعلیٰ تھے۔تاحیات بورڈ کی سرپرستی اورتقویت فرمائی اور اس کے فروغ واستحکام کے لیے کوشاں رہے۔انھوں نے کہا کہ آپ کے صاحبزادے اور بورڈ کے ایگزیکیوٹیو ممبرایڈووکیٹ سید فرید احمد نظامی کی جانشینی پر خلوص دل سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔اور ان کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں۔
معروف اسلامی اسکالرمولانا مقبول احمد سالک مصباحی بانی ومہتمم جامعہ خواجہ قطب الدین بختیار کاکی،نئی دہلی نے کہا کہ آل انڈیاعلماومشائخ بورڈ کے سرپرست اور بین الاقوامی شہرت یافتہ دربار محبوب الہی حضرت نظام الدین اولیا کے باوقار سجادہ نشین حضرت پیراحمد نظامی سید بخاری رحمۃ اللہ تعالی علیہ سے میرا رشتہ اتناہی پرانا ہے جتنا دہلی میں میرا قیام، وہ اخلاق ومروت کی شمع فروزاں تھے،وہ دربار محبوب الہی کے سچے دربان تھے۔اب جب کہ وہ ہمارے درمیان نہیں ہیں تو ان کی جگہ پر ان کے صاحب زادے میاں فرید احمد نظامی کا جلو س ہامرے لیے فال نیک ہے۔
پیر طریقت حضرت سید جاوید علی نقش بندی خانقاہ عالیہ ساجدیہ چشتیہ منٹو روڈ،نے کہا کہ پر احمد نظامی علیہ الرحمہ اپنے علم اور تجربہ کی روشنی میں تنازعات سے دور رہتے ہوئے خدمت خلق اور دعوت کے کاموں کی جانب اپنی تمام تر توجہ مبذول رکھی۔
مولانا محمد یعقوب علی خان خطیب وامام خلیل اللہ مسجد بٹلہ ہاؤس،نے کہا کہ حجرت فرید میاں کی جانشینی نے پیر احمد نظامی کے جانے کا غم ہلکا کردیا ہے،امید قوی ہے کہ وہ اپنے بوجھ کوکماحقہ ضرور اٹھائیں گے۔
۔مولانا اشتیاق احمد خطیب وامام درگاہ حضرت قطب پاک مہرولی شریف،نے محبوب الٰہی کے دربار کادرد وغم ہمارا درد وغم ہے کیونکہ دربار قطب پاک سے ہی دربار محبوب الٰہی کا چراغ جلاہے،یہیں سے اس کی روشنی قائم ودائم ہے۔ہم فریاد نظامی کی جانشینی پر مبارک طباد پیش کرتے ہیں.
ان کے علاوہ کثیر تعداد میں علما ومشائخ دہلی نے حضرت فرید میان کی جانشینی پر ان کی خدمت میں ہدیہ تبریک پیش کیاہے۔
،جن میں خصوصیت کے ساتھ،حضرت سید فرید نظامی نائب سجادہ نشین درگاہ محبوب الٰہی،حضرت صوفی اجمل نظامی درگاہ حضرت محبوب الٰہی نقیب اجلاس سید قیصر خالدفردوسی لونی غازی آباد،محترم فرحان حقی سجادہ نشین درگاہ حضرت شیخ عبد الحق محدث دہلوی،قاری بختیار حسین مقابل درگاہ حضرت قطب پاک مہرولی شریف،مولانا مولانا ظفر الدین برکاتی مدیر کنزالایمان مٹیا محل،مولانا تصور علی نظامی صدر شمع ویلفیر ٹرسٹ گوپال وہار،محمود غازی نائب سربراہ اعلیٰ جامعہ حضرت نظام الدین اولیا،مولاناعظیم اشرف رکن آل انڈ یا علما ومشائخ بورڈ دہلی،حضرت مولانافیضان احمد نعیمی قادری مسجد دارالقلم،جوگابائی،مولانا اقبال ا حمد قادری مصباحی برہم پوری،مولانا تسلیم احمد مصباحی،سیلم پور،قاری محمد آصف آسوی عثمان پور پشتہ،قاری ریاست علی بیگم پور،قاری ریاض احمد دہلویبلجیت نگر،قاری عرفان احمد جامعہ فاطمہ الزہراکھریجی،قاری شان محمد رضوی رضا جامع مسجد کھریجی،قاری ریاض قادری جامعہ فاطمہ نسواں خوریجی، قاری شاھد رضا اشرفی درگا والی مسجد خوریجی،قاری حجۃ الاسلام پریم نگر،قاری نورالہدیٰ قادری،مولانا عبد الکریم قادری بلجیت نگر،مولانا غلام مرتضی نظامی فیضان مصطفی بلجیت نگر، قاری اسرار احمد شکور پور،مولانا بدارالدین احمد قادری وجے وہار،مولانا عبد الرشید قادری موہن گارڈن،مولانا ثناء اللہ قادری بھلسوا ڈیری،قاری اظہار برکاتی فیضان رسول نہرو نگر،مولانا ظفر احمد سلطان پوری،،حاجی سرفراز انصاری برکات رضا سیتاپوری،مولانا ریاض مصباحی درگا پارک،مولانا آصف شمسی مسجد گلشن رضا پٹیل نگر قاری ممتاز برکاتی مسجد غریب نواز نارائن، قاری نفیس برکاتی مسجد غریب نواز سنگم وہار، مولانا شکیل جائسی مدرسہ صدیقیہ رضویہ امن وہار، قاری حسنین رضوی مدرسہ گلشن رضا ذخیرہمولانا غلام رسول رضوی اندھیریا موڑ، مولانا زین اللہ نظامی صدر غوثیہ فلاح ملت فاؤنڈیشن جسولہ گاؤں،مولانا اقلیم رضا مصباحی لمرا فاؤنڈیشن شاہین باغ، حافظ کفایت اللہ قادری،قاری طیب علی قادری ستاذجامعہ خواجہ قطب الدین بختیار کاکی،مولانا قاسم شمسی رپورٹر انقلاب سیما پوری،قاری انصار احمد مسجد برکاتیہ،شیوو ہار،میں جشن گیارہویں شریف،مولانا سید حیدرر علی جامعہ امام احمدرضا،مولانا سید انتظار حسین بدایونی خطیب پنکھے والی مسجد مہرولی شریف،،مولانا جنید احمد بستی حضرت نظام الدین،مولانا پرواز حیدر برکاتی خطیب وامام مسجد درگاہ نصیرالدی ن چراغ دہ لی،مولانا قاری حشمت علی رضوی جامعہ ام جمیلہ للبنات مہرولی،مولانا مفتی قاسم اشرفی خلیفہ حضور سرکارکلاں غوثیہ اشرفیہ جیت پور،مولانا شاہ جہاں اشرفی امام مدینہ مسجد ہرش وہار،ٓحافظ مبشر اشرفی نعیمی خلیفہ حضور قائد ملت دارالعلوم غوثیہ ایکتا وہار،مولانا وسیم اشرفی امام حضرت بلال مسجد امر مارکیٹ،قاری عرفان عالم اشرفی جامعہ فاطمۃ الزہرا خریجی،مولاناضیاء الرحمن رضوی کھوڑا کالونی،مولانا اقبال احمد قاری مصباحی رضا مسجد چوہان بانگر،قاری عبد السبحان نعیمی بھجن پورہ،مشہورسماجی کارکن اور مخیر ہستی جناب انسان علی، شوشل اخٹیویسٹ عالم علی،سی۔۱ جنک پوری،سماجی کارکن عالم علی مدن پور کھادر،سید قمرالدین (کانگریس پارٹی)داس گارڈن،جناب رفیع الدین صدر مسجد برکاتیہ شیووہار،حاجی آمین علی صاحب مدینہ مسجد سیوک پارک،حاجی رفیق احمد مہراج گنجوی،غوثیہ مسجد،اندرانکلیو،اعجاز الحق برکاتی بہرائچی موہن گارڈن وغیرہ قابل ذکر ہیں۔

پیش کش: قاری طیب علی استاذ جامعہ خواجہ قطب الدین بختیار کاکی
210،بی،بلاک،گلی نمبر۔8،مدنپور کھادرایکس ٹینشن،نیر سموسہ چوک، سریتا وہار،نئی دہلی۔110076
contact: Jmaia Khwaja Qutbuddin Bkhtiyar Kaki,
210-b,block,street no-8,Mdanpur Khadar extension,Srita Vihar,New Delhi-110076
Mob.8585962791,
Email:salikmisbahi.92@gmail.com

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے