امبیڈکرنگر

خانقاہ اشرفیہ شیخ اعظم سرکار کلاں میں سالانہ عرس مخدومی کے موقع پر یک روزہ محفل مذاکرہ 27 کو

دعوت نامہ برائے شرکت یک روزہ محفل مذاکرہ

بعنوان: حضرت مخدوم پاک،حیات اورعالم گیرعلمی وادبی خدمات

تاریخ انعقاد: 27/اگست بروز جمعہ،202۲ء بوقت.30 8/بجے شام
بموقعہ: سالانہ عرس مخدومی 1444 ھ /2022 ء کچھوچھہ شریف

(منعقدہ: /27/28/29محرام الحرام،1444 ھ مطابق 26/27/28 /اگست 2022ء بروز جمعہ،ہفتہ،اتوار )

زیر اہتمام: خانقاہ اشرفیہ شیخ اعظم سرکارکلاں،کچھوچھہ شریف،ضلع امبیڈ کر نگر،یوپی

زیر قیادت وسیادت: شیخ الہند حضور اشرف ملت ابوالنواز حضرت سید محمد اشرف الااشرفی الجیلانی
بانی وصدر آل انڈیا علما ومشائخ بور ڈ وچیر مین ورلڈ صوفی فورم،نئی دہلی

حضرات اہل علم وقلم وارباب فکر ودانش
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جیسا کہ اہل ارباب فکر وبصارت کو معلوم ہے کہ آل انڈیا علما ومشائخ بور ڈ ایک کثیر الجہات وقومی ومذہبی اورملی انقلابی تنظیم ہے،جو پچھلے پندرہ سالوں سے مسلسل مختلف میدانو ں میں کام کررہی ہے۔اس کا ایک اہم شعبہ مختلف اسلامی موضوعات پر اسلامی لٹریچر کی تیار ی اور اشاعت بھی ہے،جس کا مظاہرہ انٹرنیشنل صوفی کانفرنس کے موقعہ پر تصوف کے عنوان سے ایک ضخیم مجموعہ مقالات کی اشاعت کی شکل میں ہو چکا ہے۔اس کے علاوہ آن لائن سیمینارز کا انعقاد اورمحافل مذاکرہ کے زریعے علمی وادبی مزاج کا فروغ وارتقا بھی اس کے پروگرام کاایک خصوصی گوشہ ہے،جس سے ناظرین اچھی طرح واقف ہیں۔مگر امسال کچھ ناگزیر وجوہات کی وجہ سے وقت پر احباب سے رابطہ نہیں کیا جاسکا،جس کے لیے ذاتی طور فقیر سالک دہلوی معذرت خواہ ہے۔اب آخری اطلاع کے طور پرسرکار مخدوم پاک کی حیات وخدمات کے حوالے سے کچھ عناوین کی نشاندہی کی جارہی ہے،اگر مذکورہ تاریخ تک مقالہ تیار ہوجائے تو زہے نصیب ورنہ مربوط ومنظم نوٹ کی شکل میں بشکل تقریر بھی محفل مذاکرہ میں اپناخراج عقیدت پیش کر سکتے ہیں۔امید قوی ہے کہ انشاء اللہ ہمارے رفقا پورے ذوق وشوق کے سا اتھ اس یک روزہ محفل مذاکرہ میں شرکت کرکے صوفی فکر ونظر کے فروغ وارتقا میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔

ذیل میں چند عناوین پیش کیے جارہے ہیں ان میں سے کسی ایک عنوان کاآپ خوش دلی سے انتخاب کرکے ہمیں مطلع کریں۔
(1) تصوف کے فروغ میں حضرت مخدوم اشرف کا کردار
(2) حضرت مخدوم اشرف اور تربیت مریدین کانرالا انداز
(3) خانقا ہ حضرت مخدوم اشرف،امتیاز وخصوصیات
(4) حضرت مخدوم اشرف اور اتباع سنت نبوی
(5) حضرت مخدوم اشرف اور ملک العلماحضرت شہاب الدین دولت آبادی
(6) مخدوم پاک کی کی جلالت شان اور ا تباع شریعت
(7) لطائف اشرفی کی فروغ ادبیات میں واقعی قدر وقیمت
(8) مخدوم پاک کے علمائے عصر سے علمی مباحثے
(9) مخدوم پاک کے حسب ونسب کے تعلق سے بعض غلط فہمیوں کا ازالہ
(10) مقدمہ لطائف اشرفی کی روشنی میں حضرت مخدوم اشرف کاعلمی مقام ومرتبہ
(11) مخدوم پاک ایک آفاقی سیاح
(12) حاجی عبد الرزاق نور العین پر مخدوم پاک کی نوازشیں
(13) مخدوم پاک کا سفر،پنڈوہ سے (ریاست جونپور)کچھوچھہ تک
(14) مخدوم پاک کی حیات طیبہ پر ایک طائرانہ نظر
(15) مخدوم پاک کی تصنیفات وتالیفات کا مختصر تعارف
(16) مخدوم پاک کا عالمی علمی وروحانی فیضان
(17) مخدوم پاک کے صوفیا نہ افکار وخیالات (لطائف اشرفی کے تناظر میں)
(18) در مخدوم پاک آفات وبلیات سے شفایا بی کا تریاق
(19) عرس مخدوم پاک کے سالانہ عرس پاک کے معمولات ومراسم
(20) لطائف اشرفی کا فن حدیث کی روشنی میں ایک تجزیاتی مطالعہ

درج ذیل عناوین پر مضامین پہلے سے ہی ہمارے پاس محفوظ ہیں، لکھنے والے اس کاخیال رکھیں

ختصر سوانح حیات سید مخدوم اشرف جہانگیر سمنانی قدس سرہ
1-عبدا لقادر اشرفی،صدر مدرس جا معۃ النور،جگدیش پور،ضلع امیٹھی،یو پی
2-حضرت مخدوم اشرف اپنے زمانے کے مصنف اعظم
محمد عظیم اشرفی، صدر مدرس مدرسہ،مختار العلوم،ٹانڈہ
3-ارتباط اشرفیت ومداریت
محمدقیصررضا علوی حنفی مداری، استاذ جامعہ عزیزیہ اہل سنت ضیا ء الاسلام سدھارتھ نگر یوپی انڈیا
4-عالمی بحران کے پر آشوب دور میں مخدوم اشرف جہانگیر سمنانی رحمہ اللہ کا عارفانہ پیغام
غلام رسول دہلوی
5-مخدوم اشرف جہانگیر سمنانی رضی اللہ عنہ کی تبلیغی، تصنیفی اور علمی خدمات
ابومحامد آل رسول احمد،آل انڈیا علماء و مشائخ بورڈ لکھنؤ
6-مرشد مخدوم اشرف شیخ عمر علاء الحق پنڈوی
عبد الخبیر اشرفی مصباحی،صدر المدرسین دار العلوم اہل سنت منظر اسلام، التفات گنج، امبیڈکر نگر
7-مخدوم پاک نے تخت و تاج ٹھکرا کر درس عمل دیا
غلام مصطفیٰ رضوی،نوری مشن،مالے گاؤں
8-مخدوم پاک نے تخت و تاج ٹھکرا کر درس عمل دیا
مولانا مقبول احمد سالک مصباحی،، قومی ترجمان،آل انڈیا علما ومشائخ بور ڈ،دہلی
9-سید اشرف جہانگیر سمنانی،سمنان سے کچھوچھہ تک ایک تاریخی اور تحقیقی جائزہ
مفتی محمد کمال الدّین اشرفی ؔمصباحیؔ،صدر مفتی و شیخ الحدیث ادارہئ شرعیہ اتر پردیش، رائے بریلی
10-حضرت مخدوم اشرف اور ترکِ سلطنت
ڈاکٹرمحمد شہباز عالم مصباحی
11-پر تو انبیاء واولیاء در ذات مخدوم سمناں مولانا جنید احمد خان، ماریشش، افریقہ
12-غوث العالم پیر کامل سید انتظار احمد مصباحی
حضرت سید مخدوم اشرف جہانگیر سمنانی ایک نظر میں عطا ء المصطفی مصباحی
13-مخدوم سمناں محبوب یزدانی
ڈاکٹر مبین اشرف نعیمیؔ، ایڈیٹر ماہنامہ غوث العالم
14-مخدوم سمناں سیرت وحالت
حبیب الرحمن علوی منظری مداری

.15مخدوم الآفاق سیدناعبدالرزاق نورالعین رضی اللہ تعالی عنہ
ابوالنوازمولانا سیدمحمداشرف اشرفی جیلانی
قومی صدرآل انڈیاء علماؤمشائخ بورڈ،کچھوچھہ شریف
-16حضرت سید مخدوم اشرف جہانگیرسمنانی چر خِ ولایت کے نیرتاباں
مولانا محمد صدرِعالم قادری مصباحی امام روشن مسجد،میسورروڈ،بنگلور
-17مختصر سوانح حیات سیدی سرکار مخدوم اشرف سمنانی رحمتہ اللہ علیہ
مولانا: عبد الرشید امجدی دیناجپوری

کمروں کی بکنگ اور دیگر سہولیات کے لیے رابطہ کریں۔
نفیس احمد اشرفی،خادم خانقاہ ا شرفیہ شیخ اعظم سرکار کلاں،کچھوچھہ شریف،ضلع امبیڈ کر نگر،یو پی
موبائل نمبر۔9795038157

ترتیب وپیش کش:
مقبول احمد سالک مصباحی
قومی ترجمان آل انڈیا علما ومشائخ بور ڈ
موبائل: 08585962791
مولانا عظیم ا شرف اشرفی سنبھلی
موبائل:09997555583
مرکزی آفس،فرسٹ لین،جو ہری فارم،جامعہ نگر،اوکھلا،نئی دہلی.110025
Salikmisbah.92@gmail.com

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے