کچھوچھہ/امبیڈکرنگر
غوث العالم،محبوب یزدانی، تارک السلطنت، میرکبیر، اوحد الدین سلطان سید مخدوم اشرف جہانگیر سمنانی سامانی نور بخشی رضی اللہ عنہ کامرکزی سالانہ عرس پاک ماہ محرام الحرام میں سرزمین کچھوچھہ مقدسہ پر خانقاہ اشرفیہ حسنیہ سرکار کلاں،اور خانقاہ اشرفیہ شیخ اعظم سرکار کلاں،اورخانوادہ اشرفیہ کی دیگر اشرفی خانقاہوں میں ذوق وشوق کے ساتھ منایاجاتا ہے۔خانقاہ ا شرفیہ شیخ اعظم سرکا رکلاں میں بھی عرس کی تقریبات نہایت تز ک واحتشام کے ساتھ منعقد ہوتی ہیں۔جس کی قیادت وسیادت شیخ الہند حضور اشرف ملت ابوالنواز حضرت سید محمد اشرف الااشرفی الجیلانی،بانی وصدر آل انڈیا علما ومشائخ بور ڈ وچیر مین ورلڈ صوفی فورم،نئی دہلی فرماتے ہیں۔عرس کی تقریبات میں شرکت کے لیے حسب معمول قرب وجوار کے علما ومشائخ،طلبہ واساتذہ،ارباب مدارس اور حضرات سجادگان اورا ن کے خلفا وخدام اور خانوادہ کے شہزادگان کے علاوہ ملک وبیرون ملک سے بھی بڑی تعداد میں عقیدت مندان القدوۃ الکبری تشریف لاتے ہیں۔خانقاہ اشرفیہ شیخ اعظم سرکارکلاں میں سالانہ عرس مخدومی کی تقریبات درج ذیل ترتیبات سے ادا کی جاتی ہیں،جس کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔
زیر قیادت: قاسم نعمات اشرفیہ،مجدد تعلیماتا شرفیہ،اشرف ملت حضرت سید محمد اشرف کچھوچھوی،دامت بر کاتہم النورانیہ،قومی صدرآ ل انڈیاعلما ومشائخ بور ڈ،نئی دہلی
بفیض روحانی: اشرف المشائخ امام الصوفیہ سید شاہ اشرف حسین اشرفی الجیلانی کچھوچھوی رحمۃ اللہ تعالی علیہ،سجادہ نشین خانقاہ عالیہا شرفیہ حسنیہ سرکا رکلاں،کچھوچھہ شریف
بفیض روحانی: واعظ لاثانی،عالم ربانی سید احمد اشرف اشرفی الجیلانی ولی عہد خانقاہ عالیہ اشرفیہ سرکا رکلاں،کچھوچھہ شریف
بفیض روحانی: محبوب ربانی، ہم شبیہ غوث اعظم،امام اہل سنت،اعلی حضرت سید علی حسین الاشرفی الجیلانی کچھوچھوی علیہ الرحمہ سجادہ نشیں خانق عالیہ اشرفیہ حسنیہ سرکار کلاں،کچھوچھہ شریف
بفیض روحانی: واعظ لاثانی،عالم ربانی سلطان المناظرین سید احمد اشرف الاشرفی الجیلانی کچھوچھوی علیہ الرحمہ ولی عہد خانقاہ عالیہ اشرفیہ حسنیہ سرکارکلاں کچھوچھہ شریف
بفیض روحانی: قدوۃ السالکین مخدوم المشائخ مفتی اعظم امام اہل سنت سید مختار اشرف الاشرفی الجیلانی علیہ الرحمہ سجادہ نشین خانقاہ عالیہ اشرفیہ حسنیہ سرکارکلاں کچھوچھہ شریف
بفیض روحانی: زبدۃ الاتقیا، سراج الاولیا، شیخ اعظم مفتی سید اظہار اشرف الاشرفی الجیلانی علیہ الرحمہ سجادہ نشین خانقاہ عالیہ اشرفیہ حسنیہ سرکارکلاں کچھوچھہ شریف
بفیض روحانی: اشرف المشائخ امام الصوفیہ شہزادہ سرکارکلاں سید احمد اشرف الاشرفی الجیلانی علیہ الرحمہ سجادہ نشین خانقاہ عالیہ اشرفیہ حسنیہ سرکارکلاں کچھوچھہ شریف
27/محرام الحرام،1444ھ مطابق 6 2/اگست 2022ء بروز جمعہ
(2)بعد نمازفجر: قرآن خوانی
(3)صبح 11/بجے دن: عرس القدوۃ الکبری کا آغازرسم پرچم کشائی
بعد نماز مغرب حلقہ ذکر بعد نماز عشا محفل سماع
28/محرم الحرام 1444ھ مطابق 27/ اگست2022 ء بر وزہفتہ
(1)بعد نمازفجر: قرآن خوانی
صبح 9 بجے تا 12:30 محفل سماع وقل شریف
بعد نماز ظہر: لنگر عام،بعد نماز مغرب: حلقہ ذکر
بعد نماز عشا:جلسہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم
29/محرم الحرام1444 ھ مطابق 28/اگست 2022ء بروزاتوار
(1)بعد نمازفجر: قرآن خوانی
(2)صبح ۹بجے دن: نعت ومنقبت وتقاریر بعدہ محفل سماع قل شریف۔
بعد نماز ظہر:لنگر عام
آخری تقریب جو /29 محرم الحرام کو صبح9/ بجے منعقد ہوتی ہے با قاعدہ طور پر مریدین کے ساتھ ساتھ خاندان اشرفیہ کے عظیم المرتبت مشائخ وشہزاداگان کی موجودگی محفل کی رونق کو دوبالا کردیتی ہے۔ اس آخری محفل میں نعت و منقبت اور خطابت کے بعد محفل سماع کا بھی انتظام و انصرام ہوتا ہے۔آخر میں قل شریف کا اہتمام ہو تا ہے،جس میں حضور اشرف ملت تمام عالم اسلام خصوص وابستگان سلسلہ اشرفیہ،خدامان بارگاہ مخدوم سمناں،غلامان غوث واشرف،کی صلاح وفلاح،معاشرہ کی اصلاح اورملک میں امن امان اورخوش حالی کی دعافرماتے ہیں۔ دعا کے ساتھ عرس کی عرس کی تقریبات کے اختتام کا اعلان کیا جاتا ہے۔
کمروں کی بکنگ اور دیگر سہولیات کے لیے رابطہ کریں۔
نفیس احمد اشرفی،خادم خانقاہ ا شرفیہ شیخ اعظم سرکار کلاں،کچھوچھہ شریف،ضلع امبیڈ کر نگر،یو پی
موبائل نمبر۔9795038157
ترتیب وپیش کش:
مقبول احمد سالک مصباحی
قومی ترجمان آل انڈیا علما ومشائخ بور ڈ
موبائل: 8585962791
اور عظیم اشرف اشرفی سنبھلی
موبائل:09997555583
مرکزی آفس،فرسٹ لین،جو ہری فارم،جامعہ نگر،اوکھلا،نئی دہلی.110025
Salikmisbah.92@gmail.com