بارہ بنکی

بارہ بنکی: کرنٹ کی زد میں آکرکسان اور اسے بچانے گئے لڑکے کی موقع پر ہی موت

رام نگر، بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)رام نگر تھانے علاقہ کے گاؤں دادورہ میں آج صبح،11 ہزار وولٹیج کے گرے تار سےپھیلے کرنٹ کی زد میں آکر کسان اور اسے بچانے گۓ لڑکے کی موقع پر ہی موت ہوگٸی۔ اس واقعہ سے گاؤں میں کہرام مچ گیا۔
پولیس نے بتایا کہ دادورہ گاؤں کا رہنے والا 52 سالہ دیش راج گپتا آج صبح اپنے گھر سے کھیت گیا تھا۔ کھیت کے اوپر سے 11 ہزار وولٹیج کی تاریں نکلی تھیں جس پر رات گئے تیز ہوا کے باعث یوپےلپٹس کا درخت گر گیا تھا جو کھیت میں جانوروں کی حفاظت کے لیے نصب خاردار تاروں کو چھو رہا تھا۔ جس کے باعث خاردار تاروں میں کرنٹ آ گیا۔ اس دوران جیسے ہی دیش راج نے کھیت میں گھسے جانور کو بھگانے کے لیے خاردار تار کو چھوا تو کرنٹ لگنے سے پھنس گیا۔
اسی دوران پڑوسی گاؤں کا 15 سالہ لڑکا لوکش وہاں سے گزر رہاتھا۔ لوکوش اسے خاردار تار سے نکالنے گیا اور وہ بھی کرنٹ کی گرفت میں پھنس گیا۔ دونوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ گاؤں کے دوسرے لوگوں نے جب یہ دیکھا تو وہ بھی بھاگے لیکن پھر 11 ہزار وولٹیج کا تار درخت پر گرنے اور اس کے خاردار تاروں کو چھونے کا پتہ چلا تو کوئی وہاں نہیں گیا۔ جب کچھ گاؤں والے رام نگر پاور ہاؤس گئے تو بجلی کاٹ دی گئی۔ جائے حادثہ پر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔ سی او اور کوتوال بھی موقع پر پہنچ گئے۔
سی او سٹی بینو سنگھ نے بتایا کہ مرنے والوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ ضلع انتظامیہ کی جانب سے ریلیف فنڈ سے لواحقین کو امداد فراہم کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے