دہلی

دہلی: 14 اگست کو غالب اکیڈمی میں منعقد ہوگا "ایک شام آزادی کے پروانوں کے نام”

نئی دہلی: آزادی کے امرت مہوتسو کے موقع پر آل انڈیا علما و مشائخ بورڈ نے بتاریخ 14-08-2022 بروز منگل، دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک غالب اکیڈمی، بستی درگاہ نظام الدین میں ایک پروگرام ”ایک شام آزادی کے پروانوں کے نام” منعقد کر رہا ہے جس میں خصوصی طور پربورڈ کے صدر حضرت سید محمد اشرف کچھوچھوی، جناب ایم اے خان صاحب، اے سی پی دہلی پولیس (DANIPS)جناب جاوید عالم خان صاحب،ایگزیکیوٹیو آفیسر، دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی، (DANICS)پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین،ایڈووکیٹ حضرت سید فرید احمد نظامی،ڈاکٹر سید شاداب حسین رضوی اشرفی، جناب یونس موہانی،جناب عبدالمعید ازہری سمیت دیگر معزز لوگ و دہلی کی خانقاہوں کے سجادگان شرکت کریں گے اور مجاہدین آزادی کو اپنا نذرانۂ عقیدت پیش کریں گے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے