بارہ بنکی:(ابوشحمہ انصاری) اترپردیش کے بارہ بنکی ضلع کے فتح پور علاقے میں واقع مبینہ طورسے اپنے ماموں کے ساتھ گھر سے نکلنے کے بعد لاپتہ ہو ئے دوبچوں کی لاش ایک نہر سے برآمد ہوئی ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ کوتوالی علاقے کے گاؤں بسارا کے رہنے والے رام کشور کے بچوں کرشنا (7) اور دیویانش (5) کی لاشیں بدھ کے روز ستریکھ کے ہرکھ روڈ پر گاؤں بھگوان پور کے قریب ایک نہر سے برآمد کی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں بچے پیر کی شام اپنے ماموں مہندر کمار کے ساتھ گھر سے نکلے تھے۔ اس کے بعد سے ان کا کچھ پتہ نہیں چل سکاتھا۔ مہیندر پچھلے ڈھائی ماہ سے رام کشور کے گھر پر ہی رہ رہا تھا اور وہ رام کشور کے بیٹوں کو ہر روز اسکول چھوڑ کر اسکول سے گھر لاتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ پیر کی شام مہندر اپنے دونوں بھتیجوں کے ساتھ گھر سے نکلا تھا۔ رات گئے تک واپس نہ آنے پر اہل خانہ نے اس کی تلاش شروع کی لیکن کچھ پتہ نہ چل سکا۔ منگل کو متاثرہ کے والد نے مہندر کے خلاف بچے کے اغوا کی رپورٹ درج کرائی تھی۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ انوراگ وتس نے بتایا کہ دونوں بچوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے اور مہندر کی تلاش جاری ہے۔
متعلقہ مضامین
گاؤں کی بیٹی نے ڈپٹی ایس۔پی۔ بن کرضلع کا نام کیا روشن
مسولی، بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) کون کہتا ہے کہ آسمان میں سوراخ نہیں ہو سکتا،ایک پتھر تو طبیعت سے اچھالوں دوستو، سچ مچ طبیعت سے اچھالے گٸے گاٶں کی ایک بیٹی کے ہر پتھر نے سہولیات کے وسیع آسمان کو چھید کر اپنا مقصد حاصل کر لیا۔ یہ مضبوط خود اعتمادی، سخت محنت اور مسلسل استقامت […]
مسلمان اپنے گھروں سے اصلاحی مہم کا آغاز کریں شریعت میں زیادتی بدعت اور کمی تحریف ہے: مولانا معراج احمد قمر
بارہ بنکی:(ابوشحمہ انصاری) شریعت مطہرہ میں زیادتی بدعت اور کمی تحریف اور گناہ ہے اسلام کے پانچ بنیادی ستون توحید، نماز، روزہ، زکوة اور حج کے علاوہ اسوہ رسالت پر عمل کرنا عبادت و بندگی ہے اس میں کمی زیادتی کرنا گمرہی اور گناہ ہے مندرجہ بالا خیالات کا اظہار آج یہاں قصبہ پپرولی میں […]
بچوں کو بنیادی دینی تعلیم سے آراستہ کرنا ہماری ذمہ داری: مولانا حامِد رضا، جشن دستار بندی سے علماء کا خطاب
سعادت گنج بارہ بنکی: (پریس ریلیز) قصبہ سعادت گنج محلہ قاضی میں حافظ محمد سالم نے حافظ محمد زبیر کی نگرانی میں قرآن حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی اس مناسبت سے انکی رہائش گاہ پر ایک جشن دستار بندی کا پروگرام منعقد کیا گیا حافظ محمد سالم کی اس عظیم کامیابی پر اہل خانہ […]

