بارہ بنکی۔ (ابوشحمہ انصاری) شہر کے محلہ رفیع نگر میں واقع ڈاکٹر ابرار حسین عثمانی کی رہائش گاہ پر مولانا فہیم احمد کی صدارت اور ڈاکٹر ابرار عثمانی کی نظامت میں طلباء کے اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید کی آیات سے ہوا۔منعقدہ پروگرام میں مدرسہ بورڈ کے امتحان میں پہلی پوزیشن میں کامیاب ہونے والے طلباء وطالبات کو پھولوں کے ہار پہنا کر اعزاز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر 19 لڑکوں اور لڑکیوں کو تحائف اور تعریفی اسناد پیش کی گئیں۔ پہلا انعام سب سے زیادہ نمبروں کے ساتھ قصبہ کرسی میں واقع مدرسہ کی طالبہ شبینہ ولد وسیم کو دیا گیا۔ اس موقع پر موجود ڈاکٹر سلطانہ نے تمام بچوں کو اپنی طرف سے سو- سو روپے نقد انعام کے طور پر دیے۔ اعزاز حاصل کرنے والے 13 طلبہ کا تعلق کرسی مدرسہ سے، 4 طلبہ مدرسہ عربیہ رحمان گنج کے، ایک طالب علم زید پور مدرسہ اور ایک طالبہ مدرسہ عربیہ حنفی العلوم بنکی سے ہے۔ پروگرام میں موجود لوگوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کو جدید تعلیم بھی فراہم کی جائے۔ تاکہ وہ بعد میں ڈاکٹر، انجینئر، آئی اے ایس اور آئی پی ایس میں اپنی جگہ بنا سکیں۔ پروگرام میں طارق جیلانی،فیض خمار، شعیب انور، عمران ندوی، ماسٹر شاہنواز،ڈاکٹر تنویر سلطانہ، ڈاکٹر اکمل علوی،ڈاکٹر سلمان یونس، شمس الدین، زبیر قدوائی، ساحل عثمانی، چندن عثمانی اور حمزہ وغیرہ موجود تھے۔ پروگرام کے اختتام پر ٹرسٹ کے منیجر ڈاکٹر اے ایچ عثمانی نے سبھی کا شکریہ ادا کیا۔
متعلقہ مضامین
بارہ بنکی: کانگریس کی سابق مرکزی وزیرمحسنہ قدوائی کی رہائش گاہ پر پرچم کشائی
ملک کے اتحاد، سالمیت، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کو برقرار رکھنے کا عزم کریں: فواد قدوائی بارہ بنکی،(ابوشحمہ انصاری) 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر اتر پردیش کانگریس کمیٹی کے سابق جنرل سکریٹری فواد قدوائی نے سابق مرکزی وزیر محسنہ قدوائی کی سول لائن رہائش گاہ پر پرچم کشائی کی۔اس موقع […]
بارہ بنکی: ماسٹر صابر علی ہمارے درمیان علمی نقوش چھوڑ گئے: الحاج عرفان انصاری
بارہ بنکی: ماسٹر صابر علی ہمارے درمیان علمی نقوش چھوڑ گئے: الحاج عرفان انصاری
رفیع کو یاد کرتے ہوئے بالی ووڈ اداکار فیروز خان عرف ارجن کی آنکھیں ہوگئیں نم
لکھنؤ۔(ابوشحمہ انصاری)ہندی فلمی دنیا کے عظیم گلوکار محمد رفیع کو یاد کرتے ہوئے بالی ووڈ اداکار فیروز خان کی آنکھیں نم ہوگٸی۔وہ کسی ذاتی کام سے لکھنؤ آئے تھے۔اس دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار فیروز خان نے کہا کہ اپنی آواز سے لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والے موسیقار محمد رفیع جی […]