- بی ایس ای ایس اور صوفیہ ویلفیئر سوسائٹی کے اشتراک سے ویلکم کالونی زیڈ بلاک میں بیداری کیمپ کا انعقاد
نئی دہلی:10(اگست محمد طیب رضا )بی ایس ای ایس اور صوفیہ ویلفیئر سوسائٹی کے اشتراک سے ویلکم کالونی زیڈ بلاک میں ایک بیداری کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ناٹک کے ذریعہ لوگوں بتایا کہ ”ہم بجلی سے ہونے والے حادثوں سے اپنا بچاؤ کیسے کر سکتے ہیں۔ بی ایس ای ایس سے پنکچ سریواستو، صوفیہ سوسائٹی کے سر فراز احمد، ایکسلینٹ کوچنگ سینٹر کے ذمہ دار ضرار صدیقی پیش پیش رہے۔ کیمپ میں موجود لوگوں سے سوال بھی پوچھے گئے صحیح جواب دینے والے افراد کو سرٹیفکیٹ اور تحفہ سے بھی نوازا گیا۔ اس موقع پر دہلی پر دیش کانگریس کمیٹی کے ڈیلی گیٹ سید ناصر جاوید کو بہترین سیاسی و سماجی خدمات پر ایوارڈسے نوازاگیا۔ اس موقع پر پنکچ شریواستو اور سر فراز نے مشترکہ طور پر کہا کہ معاشرے میں رہتے ہوئے ہمیں بیداری پروگرام کا انعقاد وقتا فوقتا کرتے رہنا چاہئے تاکہ لوگوں میں بیداری پیدا ہو اور ضرورت پڑنے پر بڑے حادثے کو ٹالا جاسکے اسی مقصد سے آج یہ کیمپ لگایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنجیدہ مسائل کو سمجھانے کیلئے ناٹک سب سے بہترین ذریعہ ہے۔ اس موقع پر فرقان خان، آفرین صدیقی، سریش وتی چوہان، سنجے گپتا، راشد، سنجے ورما، رئس انصاری، سبھاش چوہان، رازق، نوشاد مہتاب، آشا رانی، فہیم خان، زیب النساء، خالد خان، ندیم راعین، موجود تھے۔
