بین الاقوامی

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف غرب اردن میں احتجاجی مظاہرے

گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر متعدد مقامات پر بمباری کی 15 فلسطینی شہید ہو گئے تھے۔

غرب اردن(انٹرنیشنل ڈسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پراسرائیلی بمباری کے خلاف مقبوضہ مغربی کنارے کے کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔غرب اردن میں ہونیوالے احتجاجی مظاہروں میں شرکا نے غزہ کی پٹی پر صہیونی دشمن کی ننگی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت اور فلسطینی مزاحمتی قوتوں کی حمایت کی ہے۔غرب اردن کے وسطی شہر را ملہ  میں المنار گول چکر میں سیکڑوں فلسطینیوں نے قابض فوج کی غزہ کی پٹی پر چڑھائی کے خلاف نعرے بازی کی۔ادھر الخلیل شہر میں بھی فلسطینی شہریوں کی بڑی تعداد نے غزہ کی پٹی پر جارحیت کے خلاف نعرے بازی کی ہے۔ انہوں نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر “ہم سب غزہ ہیں،ہم سب مزاحمت ہیں،’’مزاحمت آزادی کا راستہ ہے‘‘اور ’’آزادی کا راستہ غزہ سے شروع ہوتا ہے‘‘کے نعرے درج تھے۔عوامی مزاحمتی قوتوں اور نوجوانوں کی ریلیوں میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔خیال رہے کہ  گذشتہ روزسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پرمتعدد مقامات پر بمباری کی 15 فلسطینی شہید ہو گئے تھے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے