جموں و کشمیر

مرزا محمد کامل صاحب کا سالانہ عرس مبارک نہایت ہی تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا، "مثنوی حیرت کاملی” کی رسم رونمائی

گوہر خاکی/ سرینگر.. بلند پایہ ولی کامل جامع السلاسل شیخ الاسلام و المسلمین حضرت شیخ اکمل الدین مرزا محمد کامل بیگخان بدخشی کا سالانہ عرس مبارک کل 29 ذلحجہ الحرام کو وادی بھر میں تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا. اس سلسلے کی تقریب کلان ان کی درگاہ عالیہ واقعہ مرزا کامل چوک حول سرینگر کشمیر میں منعقد ہوئی جہاں علماء و مشائخ نے ان کی حیات مبارکہ اور ان کی تعلیمات پر سیر روشنی ڈالی. اس دوران وہاں مولود مسعود اور ختمات المعظمات کی روح پرور مجالس کا بھی اہتمام کیا گیا جن میں کثیر تعداد میں زائرین اور عاشقان اولیاء نے شرکت کی. اس دوران رومی کشمیر علامہ عصر حضرت مولانا سید شمس الدین حیرت کاملی کی مثنوی ” مثنوی رعناو زیباء” کی رسم رونمائی بدست سجادہ نشین بقعہ عالیہ اکملیہ عطاریہ عالی جناب ڈاکٹر مقتصد احمد صاحب کاملی انجام دی گئی.مجلس ھذا میں جانشین حیرت کاملی نمونہ اسلاف افتخار ملت حضرت پیر طریقت میر سید افتخار احمد صاحب کاملی بھی رونق محفل تھے. واضع رہے جناب افتخار صاحب مثنوی ھذا کے ناشر بھی ہیں کافی محنت و مشقت اور جانفشانی سے انھوں نے اس کتاب کو رسم اجرائی کے قابل بنایا.اس مثنوی کا مقدمہ اور تعارف معروف عالم دین حجتہ الاسلام حضرت مولانا الحاج شوکت حسین کینگ صاحب قادری مجددی سرپرست اعلیٰ انجن حمایت الاسلام جموں کشمیر نے تحریر فرماکر واقعی خانوادہ اکملیہ سے عقیدت و محبت کا ثبوت دیا . یہ مقدمہ پڑھ کر ایک قاری کتاب ھذا اور صاحب مثنوی کی عظمت کا بخوبی اندازہ لگا سکتا ہیں
اس دوران اس روحانی مجلس میں سرینگر کے تقریباً تمام بقعہ جات کے سجادگان، مجاوران حضرات کے علاوہ عقیدتمندوں کی ایک خاصی تعداد بھی موجود تھی..

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے