ریسکیو حکام کو پانی اور کیچڑ کی وجہ سے امدادی کاروائیوں میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔
تہران(انٹرنیشنل ڈسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ایران میں شدید طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب نے معمولات زندگی درہم برہم کردئیے،لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کم سے کم6 افرادجاں بحق اور9 زخمی ہو گئے۔بارش کا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیا، سٹرکیںاور گلیاں تلاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تہران میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 6 افرادجاں بحق، 9 زخمی ہوگئے، 14 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کی جارہی ہے۔ریسکیو حکام کو پانی اورکیچڑکی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔واضح رہے کہ طوفانی بارشوں کے باعث محکمہ موسمیات نے عوام کو دریاں اور ندی نالوں سے دور رہنے کی ہدایت کردی ہے۔