28/ جولائی 2022ء بروز جمعرات، زیر اہتمام تنظیم علمائے اہل سنت سیمانچل رؤیت ہلال کمیٹی کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس کی صدارت رؤیت ہلال کمیٹی کے سرپرست اعلیٰ حضرت علامہ و مولانا عبد الصبور سلامی صاحب نے کی، یہ میٹنگ رؤیت ہلال کمیٹی کے جنرل سیکرٹری حضرت علامہ و مولانا محمد ایوب مظہر نظامی صاحب کی دعوت پر نوری جامع مسجد ٹھاکر گنج میں رؤیت ہلال کمیٹی کی سرگرمیوں کا با ضابطہ آغاز کرنے کے حوالے سے منعقد کی گئی تھی، کمیٹی کے اہم اراکین کی موجودگی میں ہلال کمیٹی کے اہداف ومقاصد اور اس کے طریقۂ کار اور اس کے دائرۂ عمل کے حوالے سے دیر تک غور وخوض اور بحث و تمحیص کے بعد بہ اتفاق رائے مندرجہ ذیل تجاویز منظور کی گئیں
١ رؤیت ہلال کمیٹی کے لئے ٹھاکر گنج میں ایک ہیڈ آفس کا انتظام
٢ اراکین کمیٹی کے اسماء مع مکمل پتہ ان کے مشغلے اور تعلیمی لیاقت کی مکمل تفصیلات،
٣ ہلال کمیٹی کے اغراض ومقاصد اس کے طریقۂ کار اور عہدیداروں کا دائرہ عمل
٤ غیر فعال ممبران اور تین سے زائد میٹنگز میں غیر حاضری پر معطلی اور نئے و متحرک ممبران کا انتخاب
٥ رؤیت ہلال کمیٹی کی ممبر سازی کو عام کرکے کمیٹی کے دائرۂ کار میں وسعت
٦ رؤیت ہلال کمیٹی کو مضبوط بنانے کے لئے کمیٹی کا رجسٹریشن
آج کی میٹنگ میں مندرجہ ذیل اراکین و افراد نے شرکت کی،
حضرت علامہ و مولانا عبد الصبور سلامی صاحب سرپرست اعلیٰ
حضرت علامہ و مولانا محمد ایوب مظہر نظامی صاحب جنرل سیکرٹری
حضرت علامہ و مولانا شمشیر رضا امجدی صاحب صدر کمیٹی
حضرت مفتی رئیس الدین صاحب نائب صدر
حضرت علامہ و مولانا سرفراز صاحب خصوصی ممبر
حضرت حافظ و قاری ذوالفقار صاحب خازن
حضرت علامہ و مولانا مظاہر الاسلام صاحب
حضرت حافظ و قاری شعیب رضا صاحب
حضرت علامہ و مولانا علاء الدین صاحب
جناب محمد قیصر عالم اشرفی صاحب غیرہ
رپورٹ: ( حافظ) محمد ذوالفقار علی خازن رؤیت ہلال کمیٹی ٹھاکر گنج کشن گنج (بہار)