مہاراشٹرا

دار العلوم فیضان رضا گورے گاؤں میں عظیم الشان پیغام مصطفےٰ کانفرنس

  • مولانا توصیف رضا خاں بریلی شریف مفتی منظور ضیائی اور کثیر تعداد میں علمائے ممبئی اور ممتاز شخصیات کی شرکت
  • گھر گھر ترنگا اسکیم کے تحت دیویندر فڈنویس سے قومی پرچم حاصل کرنے والے مفتی منظور ضیائی پہلے عالم دین

ممبئی : گزشتہ روز ممبئی کے مضافات میں واقع معروف دینی درسگاہ دارالعلوم فیضان رضا گورے گاؤں میں ایک عظیم الشان پیغام مصطفیٰ کا نفرنس کا انعقاد کیا گیا اس کانفرنس میں دنیائے اسلام کی بزرگ علمی اور روحانی شخصیت حضرت مولانا توصیف رضا خاں سجادہ نشین آستانہ رضویہ بریلی شریف نے بطور خاص شرکت کی اور شرکائے جلسہ کو اپنے مفید مشوروں، نصیحتوں اور دعاؤں سے نوازا۔اور مفتی منظور ضیائی کے سارے کام یعنی مذہبی ملی سیاسی اور خانقاہی کاموں کی خوب خوب ستائش کی – بین الاقوامی شہرت یافتہ اسلامی اسکالر اور ادارہ علم و ہنر فائونڈیشن کے چیئر مین مفتی منظور ضیائی کی ایماء پر منعقد اس کانفرنس میں مقررین نے مسلمانوں کو تلقین کی کہ وہ شدت پسندی انتہا پسندی اور دہشت گردی سے ہر حالت میں مذمت کریں اور اسلام کے امن اور صلہ رحمی کے پیغام کو پوری دنیا تک پہنچائیں۔ مقررین نے کہا کہ جو مذہب بے وجہ وضو میں پانی بہانے کی اجازت نہیں دیتا وہ کسی کا خون بہانے کی اجازت کیسے دے سکتا ہے۔ مقررین نے مسلمانوں کو پیغام دیا کہ وطن کی محبت ایمان کا حصہ ہے اس لیے مسلمان ہر حال میں وطن کے وفادار رہیں اور برادران وطن کے درمیان امن ، ہم اہنگی اور محبت کے جذبات کو فروغ دیں۔ مقررین نے تمام مسلمانوں سے اس بات کی بھی اپیل کی کہ وہ آئندہ ماہ آزادی کے پچہتر سالہ چشن کے موقع پر گھر گھر ترنگا لہرانے کا بطور خاص اہتمام کریں، دینی مدارس اور خانقاہوں دینی مراکز اور مسلم تنظیموں اور اداروں کی جانب سے بھی قومی پرچم کی نقاب کشائی کا خصوصی اہتمام کیا جائے ۔ اس پروگرام میں جن لوگوں نے شرکت کی ان میں مہاراشٹر بی جے پی کے سینئر مسلم لیڈر اور مولانا آزاد مالیاتی کارپوریشن کے سابق چیئر مین جناب حاجی حیدر صاحب، جناب سراج شیخ صاحب کے علاوہ کثیر تعداد میں علمائے ممبئی اور ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔
دریں اثنا انٹرنیشنل صوفی کارواں کے دفتر سے جاری ایک پریس نوٹ میں بتایا گیا ہے کہ آزادی کے امرت مہوتسو کی ۱۳ سے ۱۵ ؍اگست ۲۰۲۲ تک منعقد ہونے والی گھر گھر ترنگا مہم کے تحت مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس سے قومی پرچم حاصل کرنے والے مہاراشٹر کے پہلے عالم دین مفتی منظور ضیائی صاحب ہیں۔ مفتی منظور ضیائی عالمی صوفی کارواں کے سربراہ بھی ہیں۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے