نئی دہلی (محمد طیب رضا)
ی بی ایس ای 10ویں کے امتحان میں ابو طلحہ انصاری ابن مر حوم حاجی محمد شاہد انصاری نے ٪95نمبر حاصل کر کے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔نیشنل وکٹر پبلک اسکول آئی پی ایکسٹینشن پٹ پڑ گنج دہلی سے تعلیم حاصل کرنے والے ابو طلحہ نے بتایا کہ امتحان بہت اچھا گیا تھا اور مجھے بہتر رزلٹ آنے کی امید تھی۔ انہوں نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنی والدہ،دادا وچاچا کے سر باندھتے ہوئے بتایا کہ امتحان کی تیاری میں ان لوگوں سے ہر طرح کی مدد اور حوصلہ ملااس کے علاوہ اسکول کے پرنسپل و دیگر اساتذہ نے بھی نہ صرف حوصلہ افزائی کی بلکہ مسلسل گائڈ بھی کرتے رہے۔اس موقع پر ابو طلحہ کے دادا حا جی غلام غوث انصاری نے ان کے مستقبل کے تعلیمی سفر کے بارے میں اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا پوتا مستقبل میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرے اور اپنے سماج و ملک کا نام روشن کرے-ابو طلحہ کی کامیابی سے تمام اہل خانہ و عزیزواقارب بہت خوش ہیں اور انہیں اپنی نیک خواہشات سے نواز رہے ہیں۔