کشن گنج
استاذ الاساتذہ، محبوب العلماء حضرت علامہ و مولانا رغبت حسین اشرفی رحمۃ اللہ علیہ کا عرس چہلم حضرت کے آبائی گاؤں کاشی باڑی میں بتاریخ ٢١/ جولائی٢٠٢٢ء بروز جمعرات بعد نمازِ مغرب شمس العلماء حضرت علامہ و مولانا محمد عبد الصبور سلامی صاحب جنرل سیکرٹری تنظیم علمائے اہل سنت سیمانچل کی صدارت اور حضرت کے برادر اصغر اور علمی جانشین حضرت علامہ و مولانا سرفراز احمد صاحب صدر مدرس مدرسہ عابدیہ کاشی باڑی کی قیادت میں والہانہ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، اس موقع پر علماء، خطباء و شعراء کے علاوہ کثیر تعداد میں حضرت کے عقیدت مند حضرات و خواتین کی خاصی تعداد نے شرکت کی، متعدد درس گاہوں، سنی تنظیموں اور حلقوں کے سربراہان و ذمہ داران بالخصوص حضرت علامہ و مولانا محمد ایوب مظہر نظامی صاحب جنرل سیکرٹری رؤیت ہلال کمیٹی و صدر مدرس جامعہ غریب نواز نبی نگر طیب پور، حضرت علامہ مولانا محمد شمشیر رضا امجدی صاحب بانی و سربراہ اعلیٰ جامعہ ملک العلماء و مدرسة البنات رابعہ بصریہ پوٹھیا حضرت علامہ و مولانا الحاج محمد شفیع احمد سعدی صاحب خطیب و امام نوری جامع مسجد ٹھاکر گنج، امیر الشعراء حضرت علامہ و مولانا محمد امیر الدین منظری صاحب خطیب و امام مدینہ مسجد ٹھاکر گنج حضرت علامہ و مولانا محمد حبیب الرحمٰن صاحب صدر مدرس مدرسہ فیض الغرباء خانقاہ گھسی کورہا نے بھی شرکت کی۔
بعد نمازِ مغرب حسب روایت تلاوت کلام اللہ سے حضرت حافظ محمد احسن رضا صاحب (شہزادہ أستاذ الاساتذہ) نے پروگرام کا آغاز کیا۔
بعدہ نعت و منقبت اور تقاریر و بیانات کا روحانی و عرفانی سلسلہ شروع ہوا اور شعراء و خطباء نے یک بعدیگرے آپ کے طویل دینی و علمی خدمات، اوصاف و محاسن، کمالات و معمولات اور آپ کے تصلب فی المسلک و استقامت فی الدین کے موضوعات پر منظوم و منثور خراج عقیدت اور اظہار محبت پیش کیا، تنگئ وقت کے پیشِ نظر بہت سارے معززین اپنے تاثرات پیش نہ کر سکے، اخیر میں حضرت کے برادر اصغر حضرت علامہ و مولانا سرفراز احمد صاحب نے تمام حاضرین و سامعین، حضرت کے معتقدین و محبین کا شکریہ ادا کیا، شرکاء مجلس علماء، خطباء و شعراء میں سے چند کے اسماء اس طرح ہیں؛
حضرت علامہ و مولانا مفتی محمد غلام مدنی صاحب بانی و ناظم اعلیٰ مدرسہ اشرفیہ مدینة العلوم گوال پوکھر بنگال،
حضرت حافظ و قاری اعجاز احمد صاحب دھوم گڑھ
حضرت علامہ و مولانا محمد سرتاج راہی صاحب کاشی باڑی
عزیزم محمددانش رضا سلمہ، حافظ محمداحسن رضا صاحب کاشی باڑی،
حافظ محمدجمیل اختر صاحب برچوندی
حضرت حافظ و قاری نصیر الدین و حافظ و قاری محمدشاہ جمال صاحبان مدرس مدرسہ عابدیہ کاشی باڑی
حافظ و قاری سعید انور نوری ڈانگی ہزاری،
مولانا محمدنادر رضا صاحب بائسی وغیرہ
صلاۃ و سلام کے بعد صدرِ اجلاس کی رقت انگیز دعا پر بحسن وخوبی اجلاس اختتام پذیر ہوا۔
رپورٹ:- ( مولانا) محمد اشرف رضا شہزادہ أستاذ الاساتذہ کاشی باڑی علاقہ ٹھاکر گنج کشن گنج (بہار)