دہلی

سپریم کورٹ نے دیا محمد زبیر کو فوری رہا کرنے کا حکم

سپریم کورٹ نے آلٹ نیوز کے شریک بانی اور فیکٹ چیکر محمد زبیر کو دہلی سے یوپی تک تمام معاملات میں ضمانت دیتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے کہا کہ زبیر کے خلاف جس طرح کے الزام کی بنیاد پر یوپی پولیس کے مختلف اضلاع میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے، اس معاملے کی دہلی پولیس پہلے ہی جانچ کر چکی ہے۔ اس لیے درخواست گزار کو جیل میں رکھ کر اس کی ذاتی آزادی سلب نہیں کی جا سکتی۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے