مہاراشٹرا

اسلافِ کرام کی یادگاریں قائم کرنا زندہ قوم کی علامت ہے! ’’اشرف الفقہاء چوک‘‘ کے بورڈ کی نقاب کشائی میں علما و عمائدین کی شرکت

مالیگاؤں: اسلافِ کرام کی یادگاریں قائم کرنا زندہ قوم کی علامت ہے۔ خلیفۂ مفتی اعظم حضور اشرف الفقہاء مفتی محمد مجیب اشرف رحمۃ اللہ علیہ نے بیک وقت کئی جہتوں سے دینی خدمات انجام دیں۔ آپ عظیم مصلح بھی تھے، مفکر و مدبر بھی، شارح کلامِ رضاؔ بھی تھے اور مشنِ اعلیٰ حضرت کے ترجمان بھی۔ اور سلسلۂ قادریہ رضویہ کے شیخ طریقت تھے۔ آپ جہاں تشریف لے گئے وہاں اشاعتِ علم دین کے مراکز قائم ہوئے۔ مساجد کا قیام عمل میں آیا۔ اداروں تنظیموں کو کام کا ذہن عطا کیا۔ مالیگاؤں سمیت سیکڑوں مقامات اشرف الفقہاء کی خدمات سے لالہ زار بنے ہوئے ہیں۔اس طرح کا اظہارِ خیال مولانا وقار احمد عزیزی نے ۱۷؍ جولائی ۲۰۲۲ء اتوار کی شام مسجد کلثوم اشرفی(رمضان پورہ) کے پاس ’’اشرف الفقہاء چوک‘‘ کے بورڈ کی نقاب کشائی کی بزم میں کیا۔ شہزادۂ اشرف الفقہاء حافظ تحسین اشرف اور جانشین اشرف الفقہاء مولانا توقیر اشرف ازہری نے بورڈ کی نقاب کشائی کی۔ اس موقع پر مولانا مدثر حسین ازہری، مولانا احمد رضا ازہری اور صدرِ بزم جناب کاملی محمد رمضان کا استقبال کیا گیا۔ اشرف الفقہاء چوک کی قانونی منظوری کے سلسلے میں عقیل انصاری، شرجیل عقیل انصاری، منصور پہلوان، نعمان انصاری کا شکریہ ادا کیا گیا۔ نظامت غلام مصطفیٰ رضوی نے کی۔ حمد و نعت کا نذرانہ ہاشم رضا نے پیش کیا- مولانا عبداللہ رضوی نے سلام پڑھا۔ شہزادۂ اشرف الفقہاء نے دُعا کی۔ شرکا میں حافظ شریف رضوی، ڈاکٹر مشاہد رضوی، نعیم رضوی،آصف ویلڈر اشرفی، محسن رضا خان، رمضان ماتریدی سمیت علاقے کے سرکردہ افراد موجود تھے۔اس موقع پر نوری مشن کی اشاعت ’’پیغامِ فکرو عمل‘‘ تقسیم کی گئی۔ بزم سجانے میں اشرف الفقہاء گروپ و نوری مشن کے احباب بالخصوص نوید رضا، عرفان رضا،اسامہ رضا، فرید رضوی،معین پٹھان رضوی، سعد رضوی، شہزاد برکاتی، یاسین، آصف سمیت دیگر ذمہ داران موجود تھے۔
رپورٹ:نوری مشن مالیگاؤں

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے