مالیگاؤں: نوری مشن نے سالِ گزشتہ عرسِ تاج الشریعہ پر تاج الشریعہ امدادی کلینک کا آغاز کیا۔ افتتاحی دُعا حضرت سید عبدالقادر جیلانی میاں صاحب ممبئی نے کی- اوپی ڈی کا آغاز یکم جولائی ۲۰۲۱ء کو ہوا۔ بحمدہٖ تعالیٰ کلینک کی خدمات کا ایک سال مکمل ہوا۔ اس درمیان تقریباً دس ہزار مریض مستفیض و شفا یاب ہوئے۔ جہاں ڈاکٹر زاہد احمد صاحب مخلصانہ خدمات انجام دے رہے ہیں۔ الحمدللہ! کلینک پابندی سے روزانہ شام میں جاری ہے۔ اسی طرح کلینک کی دوسری برانچ نور نگر میں جاری و ساری ہے۔ بہر کیف تاج الشریعہ کلینک کو عبدالرشید پٹھان صاحب کی نگرانی نیز احبابِ مشن معین پٹھان رضوی، فرید رضوی، غلام مصطفیٰ رضوی، شہزاد برکاتی، یاسین رضا کی توجہ حاصل ہے۔ اس ضمن میں منتظمین نے اس بات کا اظہار کیا کہ نوری مشن سے ایک مدت سے فلاحی و طبی خدمات کا سلسلہ جاری ہے۔ تاج الشریعہ کلینک کی کامیابی در اصل حضور تاج الشریعہ علیہ الرحمۃ کا روحانی فیض ہے۔ خدمتِ خلق بڑی نعمت ہے اور اس باب میں کوشش کامیابی کی منزل تک لے جاتی ہے۔ ان شاء اللہ نوری مشن اور اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر کے توسط سے اس رخ سے جدوجہد جاری رہے گی۔ ایسی رپورٹ نوری مشن نے ارسال کی۔
متعلقہ مضامین
انیل کھڈسے کو انڈین جرنلسٹس ایسوسی ایشن ہنگولی، مہاراشٹرا کا ضلعی صدر بنایا گیا
انڈین جرنلسٹس ایسوسی ایشن انیل کھڈسے صحافیوں کے مسائل کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔ ہنگولی، مہاراشٹرا انڈین جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے قومی صدر سراج احمد قریشی کی ہدایت پر اور ریاستی صدر مراٹھواڑہ مہاراشٹر اسلم قریشی کی رضامندی پر مراٹھواڑہ کے ریاستی جنرل سکریٹری وینکٹیش سوریاونشی، ہنگولی ٹائیگر کے رہائشیمراٹھی ہفتہ وار اخبار کے چیف […]
یوٹیوب پر سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمۃ اللہ علیہ کی شان میں گستاخی پر مسلمانوں میں سخت ناراضگی
یوٹیوب پر سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمۃ اللّٰہ علیہ کی شان میں گستاخی پر مسلمانوں میں سخت ناراضگی
12 نومبر ممبئی بند کو علماے کرام وائمہ مساجد کے بعد رضا اکیڈمی کو حاصل ہوئی ڈاکٹروں کی حمایت
ممبئی: 6نومبر، ہماری آواز(ظفرالدین رضوی) تری پورہ کے حالیہ فساد میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں وی ایچ پی کی ریلی میں سرعام گستاخی ,مساجد کے انہدام ,عورتوں کی بے عزتی اور قرآن مقدس کی بے حرمتی کے خلاف رضا اکیڈمی کے سربراہ الحاج محمد سعید نوری نے رضا کارانہ طور […]