مہراج گنج

مدرسہ سراج العلوم برگدہی میں تقسیم انعامات پروگرام کا انعقاد

دارالعلوم اہل سنت قادریہ سراج العلوم برگدہی ، جدو پپرا مہراج گنج یوپی میں تقسیم انعامات کا پروگرام منعقد ہو ا ۔ پروگرام کا آغاز حافظ و قاری توصیف رضا صفوی کی تلاوت سے ہوا ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوے ادارہ ہذا کے پرنسپل حافظ احادیث کثیرہ علامہ الحاج شیر محمد قادری صاحب نے فرمایا کہ اللہ پاک نے دولت کی تقسیم فرمائ تو کسی کو زیادہ دیا اور کسی کو کم مگر وقت سب کو یکساں دیا۔ اس میں امیر و غریب کی تفریق نہیں کی۔ لہذا جو شخص اپنے وقت کا صحیح استعمال کرے گا اور اپنے وقت کو علم کی طلب میں لگاے گا ، اللہ پاک اسے دونوں جہاں میں کامیاب فرماے گا۔ انھوں نے اپنے خطاب میں تحصیل علم پر زور دیا اور اپنے وقت کا صحیح استعمال کرنے کی تاکید فرمائ۔ عبد الرحمن ، محمد فہد اور حضرت علی متعلمین دارالعلوم ہذا نے بارگاہ رسالت میں منظوم خراج عقیدت پیش کیا ۔ بعدہ مولانا توحید احمد برکاتی استاد دارالعلوم ہذا نے مقابلہ حسن قرات و نعت و سیرت کوئز میں اول دوم سوم انعام حاصل کرنے والے طلبہ کے ناموں کا اعلان فرمایا اور ان کے مابین انعامات تقسیم کیے۔ حسن قرات میں ابو ریحان ، محمد قیس اور اعجاز الدین نے ۔ حسن نعت میں حضرت علی، محمد خالد اور فیضان رضا نے اور سیرت کوئز میں اکرام الحق و غوث الوری، تاج الدین و صدام حسین اور محمد ارشد و صادر رضا نے بالترتیب اول دوم سوم انعام حاصل کیے۔ مذکورہ تیوں مقابلوں میں فیصل کے فرائض انجام دینے والے قاری عظیم الدین امجدی و قاری توصیف رضا صفوی ، مولانا اعجاز سراجی و مولانا شاہ عالم سراجی اور مولانا فیض الحسن مصباحی و مولانا توحید احمد برکاتی صاحبان کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر حضرت علامہ قاضی فضل رسول مصباحی ، مولانا کاتب محمد ذوالقرنین خان حافظ مسعود عالم برکاتی سمیت ادارہ کے اساتذہ و طلبہ موجود تھے۔

محمد رمضان امجدی مہراج گنج

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے