بہار سماجی گلیاروں سے

خانقاہ منیر شریف میں فِری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

منیر شریف(نامہ نگار): صحت و تندرستی بے شمار نعمتوں میں سے ایک بیش بہا و بیش قیمت نعمت ہے۔ صحت و تندرستی ہے تو سب کچھ ہے اگر یہ نہیں تو کچھ بھی نہیں۔ یہ ایسی نعمت ہے جو ہر انسان کے لیے ہر چیز سے بڑھ کر ہے۔ صحت مند اور تندرست و توانا رہنے کے لیے ڈاکٹرس کی دی ہوئی گائیڈلائنس کے مطابق زندگی گذارنی چاہیے۔ ڈاکٹرس کے صلاح و مشورے سے کوئی بھی دوا یا غذا لینی چاہیے۔ ڈاکٹرس جن چیزوں سے منع کر دیں ان چیزوں سے پرہیز بے حد ضروری ہے۔ موقع بہ موقع ڈاکٹرس کے پاس جا کر جانچ کراتے رہنا چاہیے۔ صحت، تندرستی اور ڈاکٹرس کی اسی اہمیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے آج خانقاہ منیر شریف میں فِری میڈیکل کیمپ لگایا گیا ہے۔ مذکورہ خیالات کا اظہار سید شاہ طارق عنایت اللہ فردوسی سجادہ نشیں، متولی و دیوان درگاہ و خانقاہ منیر شریف نے کیا۔واضح ہو کہ آج بتاریخ 25 جون 2022 بروز سنیچر بوقت 9 تا 2بجے دن خانقاہ منیر شریف میں ڈاکٹر سکندر(ایم۔بی۔بی۔ایس) کی جانب سے سید شاہ طارق عنایت اللہ فردوسی سجادہ نشیں، متولی و دیوان درگاہ و خانقاہ منیر شریف کی سرپرستی میں میڈیکل کیمپ لگایا گیا، جس میں کئی بیماریوں کے ماہرین جیسے : آنکھ کے ماہر، ہڈی کے ماہر، زنانہ بیماری کے ماہر، پھیپھڑے کے ماہر، پیشاب، پیٹ، لیور،کان، ناک، گلا وغیرہ کے ماہرین تشریف لائے۔ اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں مختلف قسم کے مریض آئے اور مختلف قسم کے ڈاکٹرس سے اپنا علاج کرایا۔ اس میڈیکل کیمپ کا افتتاح سید شاہ طارق عنایت اللہ فردوسی سجادہ نشیں، متولی و دیوان درگاہ و خانقاہ منیر شریف نے اپنے ہاتھوں سے رِبَن کاٹ کر کیا۔ اس موقع پر منیر اسمبلی حلقے کے سابق رکن اسمبلی شری کانت نرالا بھی حاضر رہے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے