ادبی گلیاروں سے گورکھ پور مذہبی گلیاروں سے

پرساں میں تحفظ ناموس رسالت نعتیہ مشاعرہ اختتام پذیر

گولابازار: 13جون, ہماری آواز
گولا بازار سے متصل موضع پرساں عرف اگلہواں ککرہی میں انجمن عشاق مصطفیٰ کی جانب سے ناموس رسالت نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔ تلاوت قرآن کریم کے بعد نعتیہ سلسلہ کا آغاز ہوا جس میں مداح مصطفیٰ جناب امجد رضا گورکھپوری, عندلیب گلشن رسالت جناب قاری انوار احمد امجدی, طوطی چمنستان طیبہ جناب نور احمد نور, شاہ کار ترنم جناب اختر ضیاء مظفرپوری اور ثنا خوان رسول اکرم جناب ارشد اقبال صاحب نے یکے بعد دیگرے نعت رسول مقبول پیش کیا۔
خطیب اہل سنت حضرت مولانا عمران احمد امجدی صاحب نے ناموس رسالت پر عمدہ خطاب فرماتے ہوئے کہا کہ "شان رسالت میں گستاخی کی جائے اور ہم خاموش تماشائی بنے رہے اس سے بہتر ہے کہ ہم مرجائے”۔
نعتیہ مشاعرہ کی نظامت نقیب اہل سنت حافظ سرفراز برکاتی, قیادت حافظ امتیاز احمد ایڈوکیٹ نے کی جبکہ قرب و جوار کے درجنوں علماے کرام خصوصی طور پہ مفتی محمد شعیب رضا نظامی فیضی, مفتی محمد نورالحسن امجدی, حافظ امیر عالم مصباحی, حافظ صدام حسین, حافظ پرویز عالم شمسی, حافظ اقبال احمد, حافظ امام الدین, حافظ مسعود, حافظ سلمان, حافظ شفیق احمد وغیرہ موقع پر موجود رہے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے