نئی دہلی:(ابوشحمہ انصاری)بی جے پی اور کانگریس نے راجیہ سبھا انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ کانگریس اور بی جے پی دونوں نے کئی چونکا دینے والے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ کانگریس کے G-23 کے کسی رکن کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ پارٹی نے ہریانہ سے بھی چونکا دینے والے نام کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی کے چیف ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا کو پارٹی نے راجستھان سے امیدوار بنایا ہے۔ ساتھ ہی پارٹی کے دوسرے ترجمان پون کھیرا کو فہرست میں جگہ نہیں ملی ہے۔ امیدواروں کے اعلان کے بعد پارٹی کے ترجمان پون کھیرا نے ٹویٹ کرکے اپنی مایوسی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘میری تپسیا میں کوئی کمی ضرور رہی ہوگی’۔ انہوں نے کسی کا نام یا پارٹی کے خلاف کچھ نہیں کہا۔ لیکن ان کے ٹویٹ سے لگتا ہے کہ وہ پارٹی کے فیصلے سے مایوس ہیں۔ پیر کی صبح انہوں نے ٹویٹ کیا اور لکھا، ”مجھے پہچان کانگریس نے نہیں دی ہے۔ میں اپنی اس بات سے متفق ہوں اور قائم بھی ہوں”۔ دوسری طرف کانگریس لیڈر اور ممبئی کانگریس کی نائب صدر نغمہ نے ٹویٹ کیاہے "سونیا جی ہماری کانگریس صدر نے ذاتی طور پر مجھے 2003-04 میں راجیہ سبھا بھیجنے کا وعدہ کیا تھا، جب میں ان کے کہنے پر کانگریس پارٹی میں شامل ہوئی تھی۔ تب ہم اقتدار میں نہیں تھے۔ تب سے 18 سال ہو چکے ہیں۔ جبکہ عمران پرتاپ گڑھی کو پارٹی کی جانب سے مہاراشٹر سے راجیہ سبھا بھیجا جا رہا ہے۔ میں اپنے آپ سے پوچھ رہی ہوں، کیا میں کم اہل ہوں؟”۔ ہریانہ سے راجیہ سبھا الیکشن کے لیے اجے ماکن کے نام نے یہاں کے سیاسی حلقوں میں بہت سے لوگوں کو حیران کر دیا ہے۔ یہی نہیں، کانگریس نے ہریانہ کے سابق وزیر رندیپ سنگھ سرجے والا کو راجستھان سے امیدوار بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بظاہر ان کی آبائی ریاست میں دھڑے بندی سے بچنے کی کوشش ہے۔ جبکہ بی جے پی نے سابق وزیر کرشن لال پنوار کو نامزد کیا ہے۔
متعلقہ مضامین
جہانگیر پوری واقعہ جمہوریت کے لیے سیاہ دن ہے،نظیفہ زاہد
نٸی دہلی،(ابوشحمہ انصاری)آل انڈیا گنگا جمنا تحریک کی کومی صدر نظیفہ زاہد نے جہانگیر پور واقعے کو جمہوریت کا یوم سیاہ قرار دیا اور اس سے ملحقہ دکانوں کو نقصان پہنچایا، ایسا لگتا ہے کہ ملک کے ہندو مسلم اتحاد کو ختم کرنے کی کوئی بڑی سازش کی جارہی ہے۔ نظیفہ زاہد نے اپنے عنوان […]
بزم دانشجویان فارسی کی تشکیلِ نو
نئی دہلی: 19 اکتوبر، ہماری آواز(شاہ خالد مصباحی)آج جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ فارسی کے سبجیکٹ ایسوسی ایشن بنام بزمِ دانشجویان فارسی” کی تشکیلِ نو کا کامعمل میں آیا ۔جامعہ کے بنیادی دستور کے مطابق ، ڈپارٹمنٹ سطح پر پروفیسروں ، اساتذہ ، طلباء اور اراکینِ ڈپارٹمنٹ پر مشتمل ایک تنظیم ہوتی ہے جو طلبا […]
یوم جمہوریہ پر تشدد کے لیے امت شاہ ذمہ دار: کانگریس
ہماری آواز/نئی دہلی، 27 جنوری (پریس ریلیز)کانگریس نے یوم جمہوریہ کے موقع پر قومی دارالحکومت نئی دہلی میں کسان تحریک کے دوران ہوئے تشدد کو خفیہ ایجنسی کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیرداخلہ امت شاہ اس کے لیے ذمہ دار ہیں اور وزیراعظم نریندر مودی کو انھیں فوراً برخاست کرنا چاہیے۔ کانگریس کے […]

