بہار

مظفر پور بہار میں جامعہ مشکات العلماء کا قیام

مدارس میں معیاری تعلیم سے ہوگا طلبا کا مستقبل روشن: مفتی حامد القادری مصباحی

تحریک اصطلاح ملت’ مظفر پور’بہار کے زیر اہتمام: بیریا’ مظفر پور میں ایک معیاری ادارہ جامعہ مشکات العلماء کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی- جس میں جامعہ کی جماعت سادسہ کے طالب علم ناصر شیخ نے قرآن مقدس کی تلاوت سے محفل کا آغاز کیا- مولانا اکرم نورانی مصباحی نے بارگاہ نبوت میں نعتیہ اشعار پیش کرکے اور مولانا عارف رضا مصباحی استاذ :جامعہ مشکات العلماءنے استقبالیہ نظم پیش کرکے محفل میں کیف کا سماں باندھ دیا-
صدر جلسہ’پیر طریقت مفتی حامد القادری مصباحی تھتیاں شریف نے کہا کہ مدارس میں معیاری تعلیم سے ہی طلبۂ مدارس کا مستقبل تابناک ہوسکتا ہے- اس لئے طلبۂ مدارس کو محنت ومشقت سے پڑھانے اور ان کی بہترین تربیت کرنے کی سخت ضرورت ہے- مزید انہوں نے کہا جامعہ مشکات العلماء کا قیام وقت کا اہم تقاضا تھا جسے مولانا ثناء اللہ اطہر مصباحی اور ان کی ٹیم نے پورا کیا-اب یہاں سے طلباجماعت سادسہ تک تعلیم حاصل کرکے آسانی سے جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں داخل ہو سکیں گے-
پیر طریقت مولانا ضیاء المجتبی کامل نے کہا کہ مدارس کے طلبہ بہت ذہین اور محنتی ہوتے ہیں اس لئے مدارس کی تعلیم کے بعد ان کو میڈیکل سائنس ، قانون اور دیگر عصری علوم سے سرفراز کیا جائے تاکہ یہ طلبہ آفاق کی وسعتوں میں پھیل کر خدمت کا فریضہ انجام دے سکیں-مزید انہوں نے کہا کہ آج ارباب خانقاہ کو چاہیے کہ کالج اور یونیورسٹی قائم کریں اور طلبہ مدارس کے لئے مخصوص ریزرویشن رکھیں تاکہ مدارس کے طلبہ بھی دنیا کے مختلف میدانوں میں آگے بڑھ سکیں-مولانا غلام ربانی مصباحی نے کہا کہ اب وقت آگیا کہ طلبہ مدارس سول سرویسز کے امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے ملک میں مسلمانوں کا وقار بلند کریں-
اس موقع پر مولانا مشتاق احمد برہانی، مولانا شاہد رضا مصباحی، مولانا شریف احمد مصباحی، مولانا عظمت علی، مولانا امجد علی، مولانا نصیر الدین، مفتی جواہر اشرف مصباحی، مولانا ناصر حسین مصباحی، قاری محمود رضوی، قاری مختار احمد،حافظ نظام سمیت درجنوں علما موجود تھے-

اخیر میں تحریک کے ڈائریکٹر مولانا ثناء اللہ اطہر مصباحی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا-مفتی حامدالقادری مصباحی کی دعا پر محفل کا اختتام ہوا –

رپورٹ :غلام احمد رضا مصباحی
پرنسپل: جامعہ مشکات العلماء ‘بیریا ‘مظفر پور ‘بہار

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے